30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رویت ثابت ہوجائے تو سب روزے کی نیت کرلیں روزہ رمضان ہوجائے گا، اور اگر یہ وقت گزر جائے کہیں سے ثبوت نہ آئے تو مفتی عوام کو حکم دے کہ کھائیں پئیں،ہاں جو شخص کسی خاص دن کے روزے کا عادی ہو، اور اگر اس تاریخ وُہ دن آکر پڑے مثلًا ایك شخص ہر پیر کو روزہ رکھتا ہے اور یہ دن پیر کا ہو تو وُہ اپنے اسی نفلی روزے کی نیت کر سکتا ہے شك کی وجہ سے رمضان کے روزے کی نیت کرے گا یا یہ کہ چاند ہو گیا تو آج رمضان کا روزہ رکھتا ہوں ورنہ نفل،تو گنہ گار ہوگا۔ حدیث میں ہے:
|
من صام یوم الشك عصی اباالقاسم [1]صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم۔ واﷲتعالیٰ اعلم |
جس نے یومِ شك کا روزہ رکھا اس نے حضرت ابو القاسم محمد صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کی نافرمانی کی ۔ واﷲتعالیٰ اعلم (ت) |
مسئلہ١٦٧:
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ سائل دریافت کرتا ہے کہ بروز پیر روزہ رکھنا چاہئے یا نہیں کیونکہ اگر ابر رہا تو چاند کا ثبوت ہوناغیر ممکن ہے اور اگر مطلع صاف ہوا تو دیکھ کر چاند روزہ ہوگا، اس غرض سے دریافت کیا گیا ہے بغیر چاند دیکھنے کے روزہ ناجائز ہوگا، حضور تحریر فرمادیجئے تاکہ دیہات میں خبر کردی جائے، جیسا بھی تحریر ہوگا ویسا کیا جائے گا۔
الجواب:
اگر چاند ہوجائے یا شرعی شہادت گزر جائے تو کل کا روزہ ہے ورنہ دوپہر تك کچھ کھائیں پئیں نہیں اس خیال سے کہ شاید چاند ثابت ہوجائے، پھر اگر ثابت ہوجائے تو روزہ کی نیت کرلیں ورنہ کھانا کھالیں اور جب تك رویت یا ثبوتِ رویت نہ ہوجائے رمضان کی نیت سے کل کا روزہ رکھنا حرام ہے۔ واﷲتعالیٰ اعلم
مسئلہ ١٦٨: مرسلہ احمد شاہ خاں از موضع نگر یا سادات
ان پانچ روزوں میں جو روزہ رکھنا منع ہے یعنی ایك خاص عیدالفطر اور عید الاضحٰی کے، تو اس کی کیا وجہ ہے؟ بینواتوجروا
الجواب:
یہ دن اﷲعزوجل کی طرف سے بندوں کی دعوت کے ہیں۔ واﷲتعالیٰ اعلم
مسئلہ١٦٩:
ماہ رمضان المبارك اور غیر رمضان المبارك میں قرآن خوانی یا اور کوئی ختم مثلًاتسبیح و تہلیل کے کوئی شخص پڑھے یا پڑھائے تو دونوں میں ثواب برابر ہے یا کم و بیش ہے،تو کیا وجہ ہے؟ بینو اتوجروا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع