دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

بوجہ کثرت ضعف ومحنت دَور، روزہ افطار کرے تو جائز ہے یا نہیں؟ بینواتوجروا

الجواب:

نابالغ پر تو قلمِ شرع جاری ہی نہیں وُہ اگر بے عذر بھی افطار کرے اُسے گنہ گار نہ کہیں گے۔

لقولہ عــــہ صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم رفع القلم عن ثلثۃ الی قولہ صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم وعن الصبی حتی یحتلم۔[1]

حضور صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: تین افراد سے قلم اٹھالیا گیاہے۔ ان میں آپ صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے اس بچّے کا بھی ذکر فرمایا ہے جو ابھی بلوغت کو نہیں پہنچا۔(ت)

مگر بیان کرنا اس کا ہے کہ بچّہ جیسے آٹھویں سال میں قدم رکھے اس کے ولی پر لازم ہے کہ اسے نماز روزے کا حکم دے،اور جب اُسے گیاروہواں شروع ہوتو ولی پر واجب ہے کہ صوم و صلٰوۃ پر مارے بشرطیکہ روزے کی طاقت ہو اور روزہ ضرر نہ کرے۔ حدیثِ صحیح میں ہے کہ حضورپُرنور سیّد عالم صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:

مروا اولاد کم بالصلوٰۃ وھم ابناء سبع سنین واضربوھم علیھا وھم ابناء عشر۔[2]

جب بچّے سات سال کے ہوجائیں تو ا نھیں نماز کو کہو اور دس سال کے ہوجائیں توانھیں ترك نماز پر سزا دو۔(ت)

تنویرالابصارمیں ہے:

وجب ضرب ابن عشر علیھا۔٣[3]

ترك نماز پر دس سال کے بچّے کو سزادینا واجب ہے(ت)

ردالمحتار میں ہے:

عــــہ: رواہ احمد وابو داؤد والحاکم عن امیر المومنین عمر و علی کالنسائی وابن ماجۃ عن ام المومنین عائشۃ الصدیقۃ رضی اﷲتعالیٰ عنھم ١٢ منہ غفرلہ(م)

اسے امام احمد، ابوداؤداور حاکم نے امیرالمومنین حضرت عمر اور حضرت علی رضی اﷲتعالیٰ عنہما سے روایت کیا ، اور نسائی وابن ماجہ نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲتعالیٰ عنہم سے روایت کیا ١٢منہ غفرلہ،(ت)

 


 

 



[1] المستد رك للحاکم، رفع القلم عن الثلاث، دارالفکر یروت، ١/٢٥٨

[2] سنن ابی داؤد ، باب متی یؤمرالغلام الخ ،آفتاب عالم پریس لاہور ،١/٧١

[3] تنویر الابصار مع درمختار کتاب الصلٰوۃ مطبع مجتبائی دہلی ١/٥٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن