دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

قاطبۃ ثانیًا غالب آنست کہ ایں کس بغایت پست ہمّت و بد شوق در امورِ دینیہ است وخواندن قرآن در تراویح ہمیں بغرضِ تحصیل امامت وتقدم وتفاخر بروجہ ریاء وسمعہ اختیار کردہ است پس باید کہ غرضش را حاصل شدن نہ دہند و چوں کسے اقتدا نہ کند، لاجرم ایں فعل حرام راگز اردو ان شاء اﷲتعالیٰ رجوع بروزہ آرد،

 قال تعالیٰ وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ۪[1] 

ایں قرآن خوانی ازاں کس گناہ عظیم ست ومقتدیان باقتدائے اعانت بر گناہ می کنند پس خود آثم باشد ہر چند سخن قدرے دراز شد اما بحمد اﷲخالی از نفع نیست یکے از جہت تحقیق مسئلہ دوم ازروئے ذکر شریف و نقل کلام لطیف حضورپُرنور غوث اعظم رضی ا ﷲتعالیٰ عنہ فان عند ذکر الصالحین تنزل الرحمۃ[2]لاسیما ھذا السیّد رأس الاولیاء وتاج الاقطاب وسیّد الصّلحاء رضی اﷲتعالیٰ عنہ و عنھم اجمعین، واﷲتعالیٰ اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

قطعی تصریحات ہیں ثانیًاغالب گمان یہ ہے کہ یہ شخص انتہائی درجہ کا کم ہمت اور امورِ دینیہ کے معاملے میں بدذوق ہے اور وُہ تراویح میں قرآن محض حصولِ امامت کیلئے سُنارہا ہے اور ریا کاری کرتے ہُوئے تقدم وتفاخر پر عمل پیرا ہے لہذااسے اس مقصد میں کامیاب نہ ہونے دیں، جب کوئی اس کی اقتداء نہیں کرے گاتو ان شاء اﷲتعالیٰ وُہ اس فعلِ حرام سے رجوع کرے گا،اﷲتعالیٰ کا فرمان ہے: گناہ اور زیادتی پر ہر گز تعاون نہ کرو۔ایسے شخص سے قرآن پڑھوانا گناہِ عظیم ہے، اور اقتداء کی صورت میں مقتدی گناہ پر اس کی اعانت کرنے والے ہوں گے لہذا یہ بھی گنہ گار ہوں گے، ہر چند گفتگو قدرے طویل ہوگئی ہے بحمد اﷲنفع سے خالی نہیں، ایك تو تحقیق مسئلہ کی وجہ سے اور دوسرا حضورپُرنور غوثِ اعظم رضی اﷲتعالیٰ عنہ کے کلام وذکر شریف کے نقل کرنے کی وجہ سے ، کیونکہ صالحین کے تذکرہ سے خصوصًا اس اولیاء کے سربراہ اقطاب کے تاج اور سید الصلحاء رضی اﷲتعالیٰ عنہ وعنہم اجمعین کے تذکرے پررحمت کا نزول ہوتاہے۔واﷲتعالیٰ اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔(ت)

مسئلہ ١٦٢:              ازمیرٹھ کمبوہ دروازہ مکان داروغہ یاد الٰہی صاحب مرسلہ مرزا غلام قادر بیگ صاحب                 ١٢ رمضان ١٣٠٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نابالغ لڑکا کہ نوافل میں قرآن شریف پڑھتا ہے اگر


 

 



[1] القرآن ٥/٢

[2] مرقات شرح مشکٰوۃ الفصل الثانی من باب الصلٰوۃ علی الجنازۃ مکتبہ امدادیہ ملتان ٤/٦١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن