30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اِنَّمَا یَنْہٰىکُمُ اللہُ عَنِ الَّذِیۡنَ قٰتَلُوۡکُمْ فِی الدِّیۡنِ وَ اَخْرَجُوۡکُمۡ مِّنۡ دِیٰرِکُمْ وَ ظٰہَرُوۡا عَلٰۤی اِخْرَاجِکُمْ اَنۡ تَوَلَّوْہُمْۚ وَمَنۡ یَّتَوَلَّہُمْ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۹﴾ [1] |
انصاف کابرتاؤ برتو۔ بیشك انصاف والے ،اﷲکو محبوب ہیں اﷲتمھیں انہی سے منع کرتا ہے جوتم سے دین میں لڑے یا تمھیں تمھارے گھروں سے نکالا یا تمھارے نکالنے پر مدد کی کہ ان سے دوستی کرو اور جو ان سے دوستی کریں تو وہی ستمگار ہیں۔(ت) |
معالم شریف وغیرہ میں ہے:
|
ثم ذکرالذین نھا ھم عن صلتھم فقال اِنَّمَا یَنْہٰىکُمُ اللہُ [2]الاٰیۃ |
پھر ا ﷲتعالیٰ نے ان لوگوں کا ذکر کیا جن سے احسان سے منع فرمایا: اِنَّمَا یَنْہٰىکُمُ اللہُ ۔(ت) |
خازن میں ہے:
|
ثم ذکر اﷲالذی نھی عن صلتھم وبرھم فقال تعالیٰ انما ینھٰکم اﷲ۔[3] |
پھر ان لوگوں کا ذکر کیا جن سے نیکی واحسان منع ہے تو فرمایا اِنَّمَا یَنْہٰىکُمُ اللہُ ۔(ت) |
تو معلوم ہُوا کہ ان کے ساتھ نیك سلوك موالات ہے اور ان سے موالات مطلقًا کثیر آیات میں حرام فرمائی۔ اسی سُورہ کریمہ کے آخر میں ہے:
|
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللہُ عَلَیۡہِمْ [4] |
اے ایمان والو! ان لوگوں سے دوستی نہ کرو جن پر اﷲکا غضب ہے۔(ت) |
لاجرم کبیر میں ہے: قال قتادۃ نسختھا اٰیۃ القتال[5] (حضرت قتادہ نے فرمایا اس آیت کو آیتِ قتال نے منسوخ کردیاہے۔ت) تو اب کسی کافرحربی سے برّوصلہ جائز نہ رہا اگر چہ اس نے بالفعل محاربہ نہ کیا ہو۔واﷲ تعالیٰ اعلم
____________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع