30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
روایت کیا ہے۔ت)تیسری حدیث میں ہے:
|
اقتلواالحیات کلھن فمن خاف ثأر ھن فلیس منا[1]۔ رواہ ابوداؤد والنسائی و الطبرانی فی الکبیر عن جریر بن عبداﷲو عن عثمان بن ابی العاص رضی اﷲتعالیٰ عنھم۔ |
سب سانپوں کو قتل کرو، جو ان کے بدلہ لینے سے ڈرے وہ ہمارے گروہ سے نہیں۔ (اسے ابوداؤد، نسائی اور طبرانی نے المعجم الکبیر میں حضرت جریر بن عبداﷲرضی اﷲتعالیٰ عنہ اور حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اﷲتعالیٰ عنہم سے روایت کیا ہے۔ت) |
ایك حدیث میں ہے:
|
من قتل حیۃ اوعقر با فکا نما قتل کافرا۔٢[2] رواہ الخطیب عن ابن مسعود رضی اﷲتعالیٰ عنہ۔ |
جس نے سانپ یا بچّھو ماراگویا ایك کافر مارا(اسے خطیب نے حضرت ابن مسعود رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کیا ۔(ت) |
کفارکی نسبت خود قرآن عظیم میں ہے: وَاقْتُلُوۡہُمْ حَیۡثُ ثَقِفْتُمُوۡہُمْ[3](اور ان کو جہاں پاؤ مارو۔ت) اور فرمایا: اَیۡنَمَا ثُقِفُوۡۤا اُخِذُوۡا وَقُتِّلُوۡا تَقْتِیۡلًا ﴿۶۱﴾ [4] (جہاں کہیں ملیں پکڑ ے جائیں اور گن گن کر قتل کئے جائیں۔ت)اور فرمایا: وَاغْلُظْ عَلَیۡہِمْ ؕ[5] (ان پر سختی کرو۔ت) اور فرمایا: وَلْیَجِدُوۡا فِیۡکُمْ غِلْظَۃً ؕ[6] (وہ پائیں تمھارے اندر سختی ۔ت) تو وہ اصلًا محلِ احسان نہیں۔ ابتدائے اسلام میں غیر محارب و محارب کفار میں فرق فرمایا تھا اُن سے نیك سلوك اور برابری کا برتاؤ جائز تھااور اِن سے منع،اور اسی کو ان سے دوستی رکھنے سے تعبیر فرمایا تھاورنہ دوستی تو کسی کافر سے کبھی حلال نہ تھی۔
|
قال اﷲتعالی لَا یَنْہٰىکُمُ اللہُ عَنِ الَّذِیۡنَ لَمْ یُقٰتِلُوۡکُمْ فِی الدِّیۡنِ وَ لَمْ یُخْرِجُوۡکُمۡ مِّنۡ دِیٰرِکُمْ اَنۡ تَبَرُّوۡہُمْ وَ تُقْسِطُوۡۤا اِلَیۡہِمْ ؕ اِنَّ اللہَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیۡنَ ﴿۸﴾ |
اﷲتعالیٰ کا ارشادِگرامی ہے:اﷲتمھیں ان سے منع نہیں کرتا جو تم سے دین میں نہ لڑے اور تمھیں تمھارے گھروں سے نہ نکالا کہ ان کے ساتھ احسان کرو اور ان سے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع