دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

انك ان تذر ورثتك اغنیاء خیرمن ان تذرھم عالۃ یتکففون الناس فی ایدیھم۔١[1]رواہ الشیخان عن سعد بن ابی وقاص رضی اﷲتعالیٰ عنہ ۔

تیراورثاء کو غنی چھوڑنا اس سے کہیں بہتر ہے کہ محتاجی میں لوگوں سے مانگتے پھریں۔ اسے بخاری و مسلم نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے۔ (ت)

اور اس کی مقدار جو اُن کے لیے چھوڑنا مناسب ہے ہمارے امام رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے چار ہزار درہم مروی ہے یعنی ہر ایك کو اتنا حصّہ پہنچے ،اور امام ابوبکر فضل سے دس ہزار درہم، اور اگر ان کے حصّے مختلف ہیں تو لحاظ اس کا کیا جائیگا جس کا حصّہ سب سے کم ہے، اور اس سے زیادہ پھر ہوس ہے، درمختار میں ہے:

ندبت(ای الوصیۃ) باقل منہ (ای من الثلث) ولو عند غنی ورثتہ او استغنا ھم بحصتھم، کما ندب ترکہا بلا غنی واستغناء٢[2] (ملخصًا)

جب ورثاء غنی یا اپنے حصّہ کے سبب مستغنی ہوں تو تیسرے حصہ وراثت سے کم میں وصیّت کرنا مستحب ہوتا ہے جیسا کہ ورثاغنی و مستغنی نہ ہوں توترك وصیّت مستحب ہے(ملخصًا)۔ (ت)

ردالمحتار میں ہے:

استغنائھم بحصتھم بان یرث کل منھم اربعۃ الاف درھم علی ماروی عن الامام اویرث عشرۃ الاف درھم علی ماروی عن الفضلی قہستانی عن الظہیریۃواقتصرالاتقانی علی الاول۔٣[3]

ورثاء کا ا پنے حصہ کے ساتھ مستغنی ہونا یہ ہے کہ ان میں سے ہرایك چار ہزار درہم کا وارث بنے، جیسا کہ امام صاحب سے مروی ہے۔ یا دس ہزار ، جیساکہ فضلی قہستانی نے ظہیریہ سے نقل کیا ہے۔ اتقانی نے پہلے قول پر ہی اکتفاء کیا ہے۔ (ت)

چار ہزاردرہم کے انگریزی روپے سے گیارہ سوبیس ہوئے اور دس ہزار کے دوہزار آٹھ سو۔ ہاں اگر عیال خود غنی ہوں تو پس اندازنہ کرنا ہی افضل،یُونہی اگر فاسق ہوں کہ مال معصیت میں خرچ کریں گے تو اُن کے لیے کچھ نہ چھوڑنا ہی بہتر۔فتاوٰی خلاصہ و لسان العلوم و فتاوٰی عالمگیریہ میں ہے :

لوکان ولدہ فاسقاواردان یصرف مالہ

اگر اولاد فاسق و فاجر ہے اور وہ چاہتا ہے کہ میں اس

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب النفقات باب فضل النفقہ علی الاہل قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٨٠٦،صحیح مسلم کتاب الوصیۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٣٩

[2] درمختار کتاب العاقل مطبع مجتبائی دہلی ٢/٣١٨  

[3] ردالمحتار کتاب العاقل مصطفی البابی مصر ٥/٤٦١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن