دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

اور کچھ نہ کہنا کہ عباداﷲکا فائدہ ہے۔ احیاء کتاب الزکوٰۃ وظیفہ سادسہ مزکی میں ہے:

المال کلہ ﷲ عزوجل وبذل جمیعہ ھو الاحب عنداﷲ سبحٰنہ وانما لم یأمر بہ عبدہ لانہ یشق علیہ بسبب بخلہ کما قال عزوجل"فیحفکم تبخلوا"۔[1]

تمام مال اﷲ عزوجل کے لیے ہے اور تمام کا تمام خرچ کردینا اﷲ سبحٰانہ کے ہاں پسندیدہ عمل ہے باقی تمام کو خرچ کردینے کا اﷲ تعالیٰ نے اس لیے حکم نہیں دیا کہ بندے پر بخل کی وجہ سے ایسا کرنا مشکل تھا جیسا کہ باری تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: تم سے زیادہ طلب کرے تو تم بخل کرو گے۔(ت)

یازدہم: حاجت سے زیادہ کا مصارفِ خیر میں صرف کردینا اور جمع نہ رکھنا صورتِ سوم میں تو واجب تھا باقی جملہ صُوَر میں ضرور مطلوب،اور جوڑ کررکھنا اس کے حق ناپسند ومعیوب کہ منفرد کو اس کا جوڑنا طولِ امل یا حُبِ دنیا ہی سے ناشئی ہوگا اورطولِ امل غرور ہے ، اور دُنیا اشر الشرور۔ رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:

کن فی الدنیا کانك غریب او عابر سبیل وعدّنفسك من اصحاب القبور اذااصبحت فلا تحدّث نفسك با لمساء واذاامسیت فلا تحدث نفسك بالصباح۔٢[2]رواہ الترمذی والبیھقی عن ابن عمر رضی اﷲتعالیٰ عنھما وھو فی صحیح البخاری برفع اولہ ووقف اٰخرہ۔

دنیا میں یُوں رہ گویا تُو مسافر بلکہ راہ چلتا ہے اور اپنے آپ کو قبر میں سمجھ کر صبح کرے تو دل میں یہ خیال نہ لاکہ شام ہوگی،اور شام ہوتو یہ نہ سمجھ کہ صبح ہوگی۔ (اسے ترمذی اور بیہقی نے حضرت ابن عمر رضی اﷲتعالیٰ عنہما سے روایت کیا ہے۔ صحیح البخاری میں اس کا اول حصّہ مرفوعًا اور آخری موقوفًا مروی ہے۔ت)

ایك حدیث میں رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: یاایھاالناس اماتستحیون اے لوگو!کیا تمھیں شرم نہیں آتی ؟حاضرین نے عرض کی: یارسول اﷲکس بات سے۔ فرمایا:

تجمعون مالا تاکلون وتبنون مالا تعمرون وتاملون مالا تدرکون الاتستحیون

جمع کرتے ہو جونہ کھاؤ گےاور عمارت بناتے ہوتو جس میں نہ رہو گے اور وہ آرزُوئیں باندھتے ہو جن تک

 


 

 



[1] احیاء العلوم کتاب اسرار الزکوٰۃ ، بیان دقائق الآداب الباطنہ الخ مکتبہ ومطبعہ المشہد الحسینی قاہرہ ١/٢١٨، القرآن ٤٧/٣٧

[2] جامع الترمذی ابواب الزہد باب ماجاء فی قصر الامل امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ٢/٥٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن