30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اُسے ناجائز ہوگا کہ یہ دھوکا ہوگا اور اب جو صدقہ لے گا حرام و خبیث ہوگا، انہی دونوں باب سے ہیں وہ احادیث جن میں ایك اشرفی ترکہ چھوڑے والے کو ایك داغ فرمایا، دوپردو، تین پر تین یعنی فی اشرفی ایك داغ دیا جائیگا۔
|
فلا حمد والطبرانی عن ابی امامۃ رضی اﷲتعالیٰ عنہ توفی رجل من اھل الصفۃ فوجد فی مئزرہ دینار فقال رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کیۃ ثم توفی اٰخرفو جد فی مئزرہ دیناران،فقال رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کیتان [1]ولا حمد وابن حبان عن ابن مسعود رضی اﷲتعالی عنہ قال توفی رجل من اھل الصفۃ فوجد وافی شملتہ دینارین فذکرواذٰلك للنبی صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم فقال کیتان [2]ولھما وللبخاری من سلمۃ بن الاکوع رضی اﷲتعالیٰ عنہ کنت جالسا عند النبی صلی اﷲتعالیٰ عنہ وسلم فاتی بجنازۃ فقال ھل ترك من شئی قالو انعم ثلثۃ دنانیر فقال باصبعہ ثلث کیات۔ [3]مختصرًا |
امام احمد اور طبرانی نے حضرت ابو امامہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے اصحابِ صفہ میں سے ایك فوت ہُوئے ان کے پلّے میں ایك دینار پایا گیا تو رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے لیے ایك داغ ہے، دوسرا فوت ہوا اس کے دامن میں دو٢دینار تھے، رسول اﷲصلے اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:یہ دو٢ داغ ہیں۔امام احمد اور ابن حبان نے حضرت ابن مسعود رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کیا اصحابِ صفہ میں سے ایك فوت ہوئے ان کے شملہ میں دو٢ دینار پائے گئے تو لوگوں نے حضورصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں عرض کیا تو آپ نے فرمایا: یہ دو٢داغ ہیں۔ احمد، ابن حبان اور بخاری میں حضرت سلمہ بن اکوع رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے ہے کہ میں رسالتمآب صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہُوا تھا جنازہ لایا گیا،آپ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا :اس نے کچھ چھوڑا ہے ؟عرض کیا : ہا ں اس نے تین دراہم چھوڑے ہیں ۔ آپ نے مبارك انگلیوں سے اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:یہ تین داغ ہیں(ت) |
ظاہر ہے کہ ان حدیثوں کا محل وُہ نہیں ہوسکتا جو آیہ کریمہ:
|
وَالَّذِیۡنَ یَکْنِزُوۡنَ الذَّہَبَ وَالْفِضَّۃَ وَلَا یُنۡفِقُوۡنَہَا فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ ۙ فَبَشِّرْہُمۡ بِعَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿ۙ۳۴﴾
|
جو لوگ سونا چاندی جمع کرتے رہتے ہیں اور اﷲکی راہ میں خرچ نہیں کرتے انھیں درد ناك عذاب کی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع