30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حنفی مقلد ہے یا نہیں ؟ اور ایسا شخص حنفی مقلد اشخاص میں قابلِ امامت ہوسکتا ہے یا نہیں؟
الجواب:
اشیاء مذکورہ سے کوئی چیز نہ زکوٰۃ ہے نہ صدقہ واجبہ، اس کا کھاناغنی، فقیر، سیّد وغیرہ سب کو بالاتفاق حلال ہے، اُسے سوائے مساکین اوروں پر حرام بتانے والا،اﷲعزوجل پر افتراء کرتا ہے اور سخت عذاب شدید کا مستحق ہے، اور اﷲ عزوجل فرماتا ہے:
|
وَ لَا تَقُوۡلُوۡا لِمَا تَصِفُ اَلْسِنَتُکُمُ الْکَذِبَ ہٰذَا حَلٰلٌ وَّ ہٰذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُوۡا عَلَی اللہِ الْکَذِبَ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَفْتَرُوۡنَ عَلَی اللہِ الْکَذِبَ لَا یُفْلِحُوۡنَ ﴿۱۱۶﴾ؕ مَتٰعٌ قَلِیۡلٌ ۪ وَّلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۱۱۷﴾ |
اور نہ کہو اپنی زبانی جھوٹ بناوٹوں سے کہ یہ چیز حلال ہے اور یہ چیز حرام کہ اﷲپر جھوٹ باندھو بیشك جو اﷲ پر جُھوٹ باندھتے ہیں فلاح نہ پائیں گے دنیا میں تھوڑا سا کھاپہن لیں پھر آخرت میں ان کے لیے دردناك عذاب ہے۔ |
فتاوٰی عتابیہ پھر نہایہ شرح ہدایہ پھر سعدی آفندی علی العنایہ میں ہے:
|
یجوز النفل للھا شمی مطلقا بالاجماع وکذا یجوز النفل للغنی۔ [2] |
ہر نفلی صدقہ بالاتفاق ہاشمی کے لیے جائز ہے اور اسی طرح نفلی صدقہ غنی کے لیے بھی جائز ہے۔ (ت) |
درمختار میں ہے:
|
جازت التطوعات من الصدقات و غلۃ الاوقاف لھم۔[3] |
نفلی صدقات اور غلہ اوقاف ان (اغنیاء) کے لیے جائز ہے ۔(ت) |
ذخیرہ پھر ردالمحتار میں ہے:
|
ان فی التصدیق علی الغنی نوع قربۃ دون قربۃ الفقیر۔٤[4] |
غنی پر صدقہ کی صورت میں وہ قربت ہوتی ہے جو فقیر پر صدقہ سے کم ہے۔(ت) |
معہذاان اشیاء میں تصدق کی نیّت نہیں ہوتی بلکہ عام حاضرین پر ہدیہ تقسیم اور ہدیہ یقینامطلقا سب کے لیے جائز
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع