دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

الجواب:

جو اپنی ضروریات شرعیہ کے لائق مال رکھتا ہے یا اس کے کسب پر قادر ہے اُسے سوال حرام ہے اور جو اس مال سے آگاہ ہو اُسے دینا حرام، اور لینے اور دینے والا دونوں گنہگار و مبتلائے آثام۔ صحاح میں ہے رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم فر ماتے ہیں:

لاتحل الصدقۃ لغنی ولذی مرۃ سوی۔[1] رواہ الائمۃ احمد والدارمی والاربعۃ عن ابی ہریرۃ رضی اﷲتعالیٰ عنہ۔

صدقہ حلال نہیں ہے کسی غنی کے لیے، نہ کسی تندرست کے لیے( اسے امام احمد، دارمی اور چاروں ائمہ نے حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔ت)

نیز صحاح میں ہے رسول اﷲصلے اﷲتعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من سأل الناس ولہ مایغنیہ جاء یوم القیامۃ ومسئلتہ فی وجہہ خموش۔٢[2] رواہ الدارمی والا ربعۃ عن ابن مسعودرضی اﷲتعالیٰ عنہ۔

جولوگوں سے سوال کرے اور اس کے پاس وہ شئے ہو جو اُسے بے نیاز کرتی ہو روزِ قیامت اس حال پر آئیگا کہ اُس کا وہ سوال اس کے چہرہ پر خراش و زخم ہو ( اسے دارمی اور چاروں ائمہ نے حضرت ابن مسعود رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔ ت)

نیز فرماتے ہیں صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم:

من سأل الناس اموالھم تکثر افانما یسأل جمر جھنم فلیستقل منہ او یستکثر۔٣[3]رواہ احمد  و مسلم وابن ماجۃ عن

جو اپنا مال بڑھانے کے لیے لوگوں سے اُن کے مال کا سوال کرتا ہے وہ جہنّم کی آ گ کا ٹکڑا مانگتا ہے، اب چاہے تھوڑی لے یا بہت۔(اسے امام احمد،

 


 

 



[1] سنن الدارمی نمبر١٥ باب من تحل لہ الصدقۃ نشر السنۃ ملتان ١/٣٢٥،جامع الترمذی ابواب الزکوٰۃ امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ١/٨٣

[2] جامع سنن الدارمی نمبر١٥ باب من تحل لہ الصدقۃ نشرالسنۃ ملتان ١/٣٢٥،جامع الترمذی ابواب الزکوٰۃ امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ا/٨٢

[3] مسند احمد بن حنبل مروی از ابو ہریرہ رضی اﷲعنہ دارالفکر بیروت ٢/٢٣١،صحیح مسلم کتاب الزکوٰۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٣٣٣،سنن ابن ماجہ باب من سأ ل عن ظہر غنی ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ١٣٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن