دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

نہیں آتا ہے،یہ تحقیق و تدقیق فرما کر جلد عنایت کیجئے۔

الجواب:

صاع چارمن چالیس استار اور استار ساڑھے چار مثقال ساڑھے چار ماشے اور ماشہ آٹھ رتی، اور رتی آٹھ چاول، اور بارہ ماشے کا ایك تولہ، تو صاع دوسوستّر تولے ہے اور انگریزی روپیہ رائج سے کہ روپیہ سواگیارہ ماشے کا ہے، صاع دوسو اٹھاسی روپیہ بھر، اور من ایك سواسّی مثقال یعنی سڑسٹھ تولے چھ ماشے، یعنی بہتّر روپیہ بھر۔ یہ وزن محقق ہے جس میں اصلا شبہ نہیں، غرر الافکارشرح دررالبحار میں ہے:

الصاع اربعۃ امداد والمد رطلان والرطل نصف من والمن بالاستار اربعون والاستار بالمثاقیل اربعۃ ونصف اھ [1]مختصرا۔

صاع چار مُد کا ہوتا ہے، اور مد دو رطل کا، رطل نصف من کا، من چالیس استار کا، اور استار ساڑھے چار مثقال کا ہوتا ہے اھ اختصارًا(ت)

کشف الغطاء میں ہے:

بدانکہ معتبرنزد ماعراقی وآن ہشت رطل ست ورطل بست استار واستار چار و نیم مثقال و مثقال بست قیراط یك حبہ وچہار خمس حبہ وحبہ کہ آنرا بفارسی سُرخ گویند ہشتم حصّہ ماشہ است پس مثقال چہار و نیم ماشہ باشد۔ [2]

واضح رہے کہ ہمارے نزدیك معتبر عراقی(صاع) ہے اور وُہ آٹھ رطل کا ہوتا ہے،ایك رطل بیس٢٠ استار اور استار ساڑھے چار مثقال، مثقال بیس٢٠قیراط ایك حبہ اور چہار خمس حبہ ہے۔ حبہ جسے فارسی میں"سُرخ"کہتے ہیں ماشہ کا آٹھواں حصّہ ہوتا ہے، پس مثقال ساڑھے چار ماشہ ہوا۔(ت)

حضرت شیخ محقق دہلوی قدس سرہ القوی کا بیان اصلًا اس سے مخالف نہیں، مثقالوں کا یہی حساب رکھا ہے کہ سات سوبیس٧٢٠ مثقال کا صاع اکبری وجہانگیری سیروں سے اس کا اندازہ بتایا ہے، اکبری سیر تیس٣٠ استار کا تھا اور صاع ایك سوساٹھ استار، تو صاع ١٦٠÷٣٠= ٥-١/٣ سیر اکبری ہوا، اور سیر جہانگیری٣٦ استار، تو صاع ١٦٠÷٣٠=٤-٩/٤ سیر جہانگیری ہوا۔ شرح صراطِ مستقیم فصل زکوٰۃ فطر میں فرماتے ہیں :

صاع عراقی ہشت رطل وصاع حجازی پنج رطل وثلث رطل

عراقی صاع آٹھ رطل اور حجازی پانچ رطل اور ثلث رطل

 


 

 



[1] ردالمحتار ،بحوالہ شرح دررالبحار، باب صدقۃ الفطر ،مصطفی البابی مصر ، ٢/٨٣

[2] کشف الغطاء فصل دراحکام دعا وصدقہ ونحوان ازاعمال خیر برائے میّت مطبع احمدی، دہلی ص ٦٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن