دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

نقل بعض المحشین عن حاشیۃ الزیلعی للسید محمد امین میر غنی، ان الذی علیہ مشائخنا بالحرم الشریف المکی ومن قبلھم من مشائخھم وبہ کانوایفتون تقدیرہ بثمانیۃ ارطال من الشعیر ولعل ذٰلك لیحتاطوافی الخروج عن الواجب بیقین لما فی مبسوط السرخسی من ان الاخذ بالاحتیاط فی باب العبادات واجب اھ فاذاقدربذٰلك یسع ثمائیۃ ارطال من العدس ومن الحنطۃ ویزید علیھا البتۃ بخلاف العکس فلذاکان تقدیر الصاع بالشعیر احوط اھ الخ [1]

سے ہو، اسی لیے بعض محشین نے حاشیہ زیلعی للسید محمد امین میر غنی سے نقل کیا، حرم مکی کے مشائخ اور ان سے پہلے ان کے مشائخ نے اسی پر اعتماد کیا اور وہ اسی پر فتوٰی دیا کرتے تھے کہ آٹھ رطل جَو کا اعتبار ہوگا، اور شاید انھوں نے یہ اس لیے کیا تاکہ واجب کی ادائیگی بالیقین ہوجائے اور اس لیے بھی کہ مبسوط سرخسی میں ہے کہ عبادات کے معاملے میں احتیاط پر عمل واجب ہوتا ہے اھ جب صاع کا تقرر یُوں ہواتو اب مسور اور گندم کے آٹھ رطل کی گنجائش بھی ہوگی اوریہ اس سے بہر صورت بڑھ جائیں گے بخلاف عکس کے۔ اسی لیے صاع کا تقرر جَو کے ساتھ کرنا احوط ہے اھ الخ(ت)

اس بناپر بنظرِ احتیاط وزیادتِ نفعِ فقراء نے ٢٧ماہ مبارك ١٣٢٧ھ کو ایك سوچوالیس روپیہ بھر جَو وزن کئے کہ نصف صاع ہُوئے اور انھیں ایك پیالے میں بھرا حُسنِ اتفاق کہ تام چینی کا ایك بڑا کاسہ گویا اسی پیمانہ کا ناپ کر بنایا گیا تھا وُہ جَو اس میں پوری سطح مستوی تك آگئے من دون تکویم ولا تقعیر(بغیر ابھار اور گہرائی کے۔ت)تو وہی کاسہ نصف صاع شعیری ہُوا، پھر میں نے اُسی کاسہ میں گیہوں بھر کر تولے توبریلی کے سیر سے (۔۔۔٠١) ثار اور ایك اٹھنی بھر ہُوئے یعنی ایك سو پھچتّر روپے آٹھ آنہ بھر، تویہ وزنِ گندم ہوا، اور اس کا دوچند ٣٥١ روپیہ بھر وزن جَو۔ واﷲتعالیٰ اعلم۔

مسئلہ ١٤٦: از ریاست کشمیر ضلع میرپور ڈاك خانہ نوشہرہ موضع پھڈہ مرسلہ مولوی محمد عبداﷲصاحب ٤ذی الحجہ ١٣٣١ھ۔

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ درمختار میں صاع١٠٤٠درہم لکھا ہے اور اکثر کتب میں من ١٨٠ مثقال کا ہے وبقول معروف کل عشرۃ دراھم سبعۃمثاقیل(معروف قول کے مطابق ہردس دراہم کا وزن سات مثقال ہونا چاہئے۔ ت) ایك من ١٨٢مثقال کا ہوتا ہے تو صاع میں آٹھ مثقال زیادہ آئے، اور ایسے ہی شیخ دہلوی نے شرح سفر السعادۃ و شرح مشکوٰۃ میں وزن صاع لکھا ہے قاعدہ مذکور سے پورا موافق


 

 



[1] ردالمحتار ، باب صدقۃ الفطر ،مصطفی البابی مـصر، ٢/٨٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن