30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
(١)خورد سال بچّے کا صدقہ فطر اُس کے باپ پر ہے، اور عورت کا نہ باپ پر نہ شوہرپر، صاحبِ نصاب ہوتی تو اس کا صدقہ اسی پر ہوتا ہے۔
(٢) مہمان کا صدقہ میربان پرنہیں، وہ اگر صاحبِ نصاب ہیں اپنا صدقہ آپ دیں۔ وھو تعالیٰ اعلم۔
مسئلہ ١٤٤: ٢٨ ربیع الاول شریف ١۳۳٤ھ
فطرہ رمضان کے نصف صاع آٹے کے عوض میں اگر نصف چاول دے دے تو کیا حکم ہے؟بینو اتوجروا۔
الجواب :چاول کی قیمت کے اعتبار سے دئے جائیں گے خواہ وزن میں نصف صاع ہوں یا زیادہ یا کم یعنی نصف صاع گندم کی قیمت میں جتنے چاول آئیں اتنے دئے جائیں گے۔ واﷲتعالیٰ اعلم
مسئلہ١٤٥: (جلد میں سوال نہیں)
الجواب :صاع چارمُد ہے اور مد دو٢ر طل، اور ر طل بیس استار، اور استار ساڑھے چار مثقال ، اور مثقال ساڑھے چار ماشے، اور تولہ بارہ ١٢ ماشے ، اور انگریزی روپیہ سوا گیارہ ماشے ، تو صاع دوسو ستّر٢٧٠ تولے، اور روپیوں سے دوسواٹھاسی ٢٨٨ روپے بھر،تو اسی٨٠ روپے کے سیر سے ٣ سیر ٩ چھٹانك اور ٣/٥ چھٹانك ، یا یُوں کہئے کہ ساڑھے تین سیر ڈیڑھ چھٹانك اور ١/١٠ چھٹانک۔ اس حساب میں کوئی شك نہیں، اسی تول کے گیہوں دئے جاتے تھے ۔
|
لما فی الفتح یعتبر نصف صاع من برمن حیث الوزن عند ابی حنیفۃ۔[1] |
کیونکہ فتح میں ہے کہ امام ابوحنیفہ کے ہاں وزن کے اعتبار سے نصف صاع گندم کا اعتبار ہے(ت) |
رمضان المبارك ٢٧ سے علامہ شامی کی یہ احتیاط زیادہ پسند آئی کہ صاع لیا جائے جَو کا، اوراس کے وزن کے گیہوں دئے جائیں، ظاہر ہے کہ جو ہلکا ہے جتنے برتن میں دوسوستّر٢٧٠تولے جَو آئیں گے جب وہ گیہوں سے بھر اجائے گا تول میں زیادہ چڑھیں گے، اس میں فقیروں کا نفع زیادہ ہے۔ ردالمحتار میں ہے:
|
علی ھذا الاحوط تقدیرہ بالشعیر ولھذا |
اس بنا پر احتیاط اسی میں ہے کہ ااس کا تقرر جَو |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع