30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یا بنی ھاشم حرم اﷲتعالیٰ علیکم غسالۃ الناس واوساخھم الخ۔[1] |
اے بنی ہاشم ! اﷲتعالےٰ نے تم پر لوگوں کا بچاہوا اور ان کی مَیل حرام کردی ہے الخ(ت) کے ۔بینواتوجروا۔ |
الجواب:
بیشك زکوٰۃ اور سب صدقات اپنے عزیزوں قریبوں کو دینا افضل اور دو چنداجرکاباعث ہے، زینب ثقفیہ زوجہ عبداﷲبن مسعود اور ایك بی بی انصاریہ رضی اﷲتعالےٰ عنہم درِاقدس پر حاضر ہوئیں اور حضرت بلال رضی اﷲتعالیٰ عنہ کی زبانی عرض کرابھیجا کہ ہم اپنے صدقات اپنے اقارب کودیں، حضورپُر نور صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:
|
لھما اجران اجرالقرابۃ واجرالصدقۃ۔[2]رواہ احمد والشیخان من زینب رضی اﷲتعالیٰ عنھا۔ |
ان کے لیے دو٢ثواب ہوں گے ایك ثواب قرابت اور دوسرا تصدق کا(اسے امام احمد،بخاری اور مسلم نے حضرت زینب رضی اﷲتعالیٰ عنہا سے روایت کیا۔ت) |
اور فرماتے ہیں صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم:
|
الصدقۃ علی المسکین صدقۃ وعلیٰ ذی الرحم ثنتان، صدقۃ وصلۃ۔٣[3]اخرجہ النسائی و الترمذی وحسنہ وابن خزیمۃ و ابن حبان فی صحیحھما والحاکم وقال صحیح الاسناد۔ |
مسکین کو دینا اکہر اصدقہ ہے اور رشتہ دار کو دینا دوہرا، ایك تصدق اور ایك صلہ رحم(اسے نسائی اور ترمذی نے بیان کیا اور اسے حسن کہا۔ ابن خزیمہ اور ابن حبان نے اپنی اپنی صحیح میں اور حاکم نے روایت کیا اور کہا اس کی سند صحیح ہے۔ت) |
بلکہ حدیث میں ہے حضور اقدس صلے اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
یا امّۃ محمد والذی بعثنی بالحق لا یقبل اﷲ صدقۃ من رجل ولہ قرابۃ محتاجون الی صلتہ و یصرفھاالی غیرہم |
اے امت محمد (صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم) قسم اس کی جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجا اﷲتعالیٰ اس کا صدقہ قبول نہیں فرماتا جس کے رشتہ دار اُس کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع