دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

حرمت علیہ۔[1]

صدقہ کا عوض نہیں۔(ت)

پھر تصریح کی کہ بنی ہاشم پر صدقہ حرام ہے اور اسے احادیثِ متعددہ سے ثابت فرما کر ارشاد کیا:

افلا یری ان الصدقۃ التی تحل لسائر الفقراء من غیر بنی ھاشم من جہۃ الفقر لاتحل لبنی ھاشم من حیث تحل لغیرھم فکذٰلك الفیئ الغنیمۃ لوکان مایعطون منھا علی جہۃ الفقر اذا لماحل لھم۔٢[2]

کیا وہ یہ ملا حظہ نہیں کرتے کہ بنو ہاشم کے علاوہ فقر کی وجہ سے تمام فقراء کے لیے صدقہ حلال ہے ، لیکن بنوہاشم پر اس علت کی بنا پر حلال نہیں جس کی بنا پر اوروں کے لیے حلال ہے تو اسی طرح فیئ اور غنیمت، اگر یہ فقر کی وجہ سے انھیں عطا کئے جائیں تو یہ بھی ان کے لیے حلال نہ ہونگے۔ (ت)

اب بھی کچھ وضوحِ حق باقی رہا وﷲالحمد ھٰکذا اینبغی التحقیق اﷲ سبحانہ ولی التوفیق (اﷲتعالیٰ ہی کے لیے ہے حمد وثناء اور تحقیق کے لیے ہی مناسب ہے اﷲسبحانہ وتعالیٰ ہی توفیق کا مالك ہے۔ت) رہا کہ امام طحاوی ضمن کلام میں اُس روایت کی ایك توجیہ ذکر فرماگئے کہ ہمارے خیال میں اس روایت کی بنا پر امام کی نظر اس طرف گئی، حاشایہ اصلًا اس کے اختیار سے علاقہ نہیں رکھتا، علماء کا داب ہے کہ اقوال مختلفہ میں ہر ایك کی دلیل ذکر فرماتے ہیں ہدایہ و کافی وغیرہما اس رنگ کی کتابیں اسی انداز پر ہیں، پھر مختار وہی ہے جو مختار ہے اور قول کو صرف ابویوسف کی طرف نسبت کرنا کچھ مستغرب نہیں کہ امام سے تواختلاف روایت کا بیان ہی ہے اور صاحبین میں اعظم واقدم ابو یوسف ہیں، معہذا مذہب تو سب کا اوپر لکھ ہی چکے، یہاں فقط بتادینا تھا بالجملہ کلام امام طحاوی بہ اعلیٰ ندامنادی،کہ وہ ہرگز اس روایت ضعیفہ کی ترجیح و تصحیح کے پاس بھی نہیں بلکہ قطعًاتحریم پر جازم، اور اس میں بھی یہاں تك جازم کہ تحریم نافلہ پر بھی حاکم، کما ھو المرجح عند المحقق علی الاطلاق والبعض الاٰخرین من الحذاق(جیسا کہ محقق علی الاطلاق او ربعض دیگر اکابرین کے نزدیك راجح ہے۔ت) غالبًا ابتدا، میں بمتقضائے یابی اﷲالعصمۃ الالکلامہ وکلام رسولہ صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم(عصمت صرف کلام اﷲاور کلامِ رسول صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کو ہی حاصل ہے۔ت) بعض علمائے ناقلین کی نظر نے لغزش فرمائی اور بھذا ناخذ(اسی پر ہمارا عمل ہے۔ت) کی مشارالیہ وُہ روایت ضعیفہ خیال میں آئی پھر علمائے مابعد ، نقل درنقل فرماتے چلے آئے نقد یا مراجعت کا اتفاق نہ ہُوا


 

 



[1] شرح معانی الآثار ،کتاب وجوہ الفیئ وقسم الغنائم،ایچ ایم سعید کمپنی، کراچی،٢/١٨٤

[2] شرح معانی الآثار کتاب وجوہ الفیئ وقسم الغنائم ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٢/١٩٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن