دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

پھر فرمایا:

فان قال قائل افتکرہ للھاشمی ان یعمل علی الصدقۃ قلت لا وقد کان ابویوسف یکرہ اذا کانت جعالتھم منھا وخالف ابا یوسف اٰخرون فقالوا لاباس ان یجتعل منھا الھاشمی لانہ انما یجتعل علی عملہ وذٰلك قد یحل للاغنیاء فلا یحرم علی بنی ھاشم الذین یحرم علیہم الصدقۃ وقد روی عن رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم فیما تصدق علیٰ بریرۃ انہ اکل منہ (ثم اسند الطحاوی فی ذٰلك احادیث عن امھات المؤمنین عائشۃ وجویریۃ وام سلمۃ وعن ابن عباس وام عطیۃ رضی اﷲتعالیٰ عنہم ثم قال) فلما کان ماتصدق بہ علی بریرۃ رضی اﷲتعالیٰ عنھا جائزاللنبی صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم اکلہ لانہ انما ملکہ بالھدیۃ جاز ایضا للھاشمی ان یجتعل من الصدقۃ لانہ انما یملکہ بعملہ لا بالصدقۃ فھذاھو النظروھواصح مما ذھب الیہ ابو یوسف رحمہ اﷲتعالیٰ فی ذلك اھ [1]ملخصًا۔

اگر کوئی یہ سوال کرے کہ ہاشمی کے لیے صدقات کیلئے عامل بننا مکروہ ہے تومیں کہوں گا کہ نہیں، امام ابویوسف ان کی تنخواہ کوصدقات میں مکروہ کہتے ہیں، لیکن دوسرے لوگوں نے امام ابویوسف کی مخالفت کرتے ہُوئے کہا کہ ہاشمی کو اس میں تنخواہ ووظیفہ دینے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ اس کے عمل و محنت پر دیا جارہا ہے اور یہ تو اغنیاء کے لیے بھی جائز ہے تو اب ان بنوہاشم پر یہ کیسے حرام ہوسکتا ہے جن پرصدقہ حرام تھا، رسول اﷲصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم سے صدقہ بریرہ کے بارے میں مروی ہے کہ آپ نے اس سے تناول فرمایا(پھر اس کے بعد امام طحاوی نے سند کے ساتھ امہات المومنین حضرت عائشہ، حضرت جویریہ، حضرت ام سلمہ، حضرت ابن عباس اور حضرت ام عطیہ رضی اﷲتعالیٰ عنہا سے احادیث ذکر کیں، پھر کہا)حضرت بریرہ رضی اﷲتعالیٰ عنہا پر کئے گئے صدقہ کا تناول کرنا رسالتمآب صلی اﷲعلیہ وسلم کے لیے جائز تھا کیونکہ آپ بطور ہدیہ اس کے مالك قرار پائے تو اب ہاشمی کے لیے بھی صدقہ بطور وظیفہ جائز ہوگا، کیونکہ وہ عمل کی وجہ سے اس کا مالك بن رہا ہے نہ کہ صدقہ کی بنا پر۔ بس یہ اس میں نظر ہے اور یہی مختار ہے اور یہ اس معاملہ میں اقوال ابویوسف رحمہ اﷲتعالیٰ میں سے اصح ہے اھ ملخصًا(ت)

اب اس کلام امام کے محاوی ظاہرہ و مطاوی باہرہ پر نظر کیجئے:


 

 



[1] شرح معانی الآثار کتاب الزکوٰۃ باب الصدقۃ علیٰ بنی ہاشم ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ١/٥٣-٣٥٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن