دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

ان الوالدین و المرأتین کان یمکن ان یجتمعا والعوض والمعوض لا یجتمعان۔

مجھے اس کے بدلے بہتر بیوی عطا فرما، باوجودیکہ دونوں بیٹوں اور دونوں بیویوں کا اجتماع ممکن ہے حالانکہ عوض اور معوض دونوں جمع نہیں ہوسکتے۔ (ت)

تو ہمیں ہرگز مسلّم نہیں کہ یہاں معاوضت عرفیہ کے سوا معاوضت مصطلحہ مراد ہوجس کی بنا پر ایك سقوط سے دوسرے کا عود عــــہ چاہیں۔لاجرم ظاہر الروایۃ میں ہمارے ائمہ ثلاثہ بالاجماع بنی ہاشم پر تحریم صدقات فرماتے ہیں کافہ متون علی الاطلاق اسی پر ماشی اور اجلّہ محققین اہل شروح و فتاوٰی وارباب تصحیح و فتوی مثل امام برہان الدین فرغانی صاحبِ ہدایہ و امام فقیہ النفس قاضیخاں و امام طاہر صاحبِ خلاصہ وامام نسفی صاحبِ کافی وغیرہم رحمہ اﷲتعالیٰ علیہم بے اشعار خلاف اس پر جازم کہ مسئلہ میں کوئی روایتِ مرجوحہ مخالفہ آنے کی بوبھی نہیں دیتے قابلِ التفات سمجھنا تو درکنار اور جن بعض نے اس کا ذکر کیا ساتھ ہی یہ بھی فرما دیا کہ مذہب کے خلاف اور ظاہر الروایۃ سے جدا ہے جس کے حاکی فقط نوح جامع ہیں، ۱محقق علی الاطلاق فرماتے ہیں:

لاترفع الیٰ بنی ہاشم ھذا ظاہر الروایۃ وروی ابو عصمۃ عن ابی حنیفۃ انہ یجوز فی ھذا الزمان۔[1]

بنوہاشم کو زکوٰۃ نہ دی جائے یہ ظاہر الروایۃ میں ہے۔ اور ابو عصمۃ نے امام ابو حنیفہ رحمہ اﷲتعالیٰ سے روایت کیا ہے کہ اِس دور میں جائزہے۔(ت)

۲مجمع الانہر میں ہے:

لاتدفع الیٰ ھاشمی وھو ظاہر الروایۃ وروی ابو عصمۃ عن الامام انہ یجوز فی زمانہ اھ [2]ملخصا ۔

بنو ہاشم کو زکوٰۃ کا عدمِ جواز ظاہر الروایہ میں ہے اور امام ابو حنیفہ رحمہ اﷲ سے اس دَور میں جواز کی روایت بھی ہے اھ ملخصًا(ت)

۳شیخ محقق دہلوی اشعۃ اللمعات میں فرماتے ہیں:

عدمِ جواز دفع زکٰوۃ بہ بنی ہاشم ظاہر روایت است و

بنو ہاشم کو زکوٰۃ کا عدمِ جوازظاہرالروایۃ ہے اور

 

عــــہ: حاصل یہ کہ اوّلًا معاوضت مصطلحہ مراد ہونا محل کلام ہے اور اثبات، ذمہ مستدلین، ثانیًا عوضین میں مانعۃ الجمع ہونا ضرور ہے نہ منفصلہ حقیقہ کو منع خلو بھی لازم ہو اور تمام استدلال اسی پر موقوف، واﷲتعالیٰ اعلم ١٢منہ غفرلہ(م)




[1] فتح القدیر ،فصل من یجوز دفع الصدقۃ الیہ و من لا یجوز الخ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ٢/٢١١

[2] مجمع الانہر باب فی بیان احکام المصرف داراحیاء التراث العربی بیروت ١/٢٢٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن