دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

لان زوال الحق عن الثمن کان موقوفا علی حصول المبیع فاذالم یسلم المبیع عادالحق فی الثمن۔

لے سکتا ہے کیونکہ ثمن سے حق کا زوال، حصول مبیع پر موقوف تھا تو جب بائع نے مبیع سپرد نہ کیا تو حقِ ثمن لوٹ آئے گا۔(ت)

بخلاف اس کے کہ زوال معوض کسی اور علّت سے معلل ہو تو جب تك وُہ علّت باقی رہے گی زوال معوض بیشك رہے گا اگر چہ حصول عوض ہو یا عوض ہی ساقط ہوجائے۔

والالزم تخلف المعلول عن علتہ وذٰلك کا لمریض سقطت عنہ فرضیۃ الوضوء لعلۃ الضر روعوض عنہا بفرض التیمم، فان سقط التیمم ایضا لعدم وجد ان الصعید الطیب مثلا لا تعود فرضیۃ الوضوء قطعا لبقاء الضرر المقتضی لسقو طھا فاذن یسقطان جمیعا کذا ھذا۔

ورنہ معلول کا علّت سے تخلّف لازم آئے گا اور یہ اسی طرح ہے جیسے کوئی مریض جس سے کسی ضرر کی بناء پر فرضیتِ وضو ساقط تھی اوراس کے عوض تیمم تھا اب اگر پاك مٹّی نہ ہونے کی وجہ سے تیمم بھی ساقط ہوجاتا ہے تو فرضیتِ وضو قطعًالوٹ کر نہیں آئے گی اس ضرر کے باقی ہونے کی وجہ سے جس سے وُہ ساقط ہوتی تھی تو اب دونوں(وضواور تیمم) کا اجتماعی طور پر سقوط ہوجائیگا، اسی طرح یہاں ہے(ت)

ثمّ اقول:(پھر میں کہتا ہُوں۔ت) یہ جواب ہی اس وقت ہے جبکہ ہمیں خمس الخمس کا بایں معنی عوض صدقات ہونا مسلّم ہوکہ اگر تحریم صدقات نہ ہوتی تقریر خمس الخمس عمل میں نہ آتی اور یہ بے شك محلِ کلام ہے نہ اس پر کوئی دلیل قائم، ہم کہہ سکتے ہیں کہ تحریمِ صدقہ و تقریر سہم دونوں مستقل کرامتیں ہیں کہ حق عزمجدہ نے اہلبیت کرام کو عطا فرمائیں، اور لفظ، تعویض اوّل تو کسی حدیثِ ثابت سے اس وقت فقیر کے خیال میں نہیں وما فی کتب الفقہ عوضکم منھا بخمس الخمس فغیر معروف کما صرح المخرجون(یہ جو کتبِ فقہ میں ہے کہ صدقہ کے عوض خمس الخمس ہے تو یہ غیر معروف ہے جیسا کہ اصحابِ تخریج نے تصریح کی ہے۔ت) اور ہوبھی تو کھلا ہوا محاورہ دائرہ سائرہ ہے کہ ایك شئی جاکر جو دوسری ملتی ہے اسے اس کا عوض کہتے ہیں اگرچہ اُن میں ایك کا حصول دوسرے کے زوال پر موقوف ہو نہ ایك کا زوال دوسرے کے حصول کو مستلزم،

کما ان من مات لہ ولد ثم ولد اٰخر احسن منہ یقال لہ نعم البدل وکما ان من طلق امرأۃ یدعو ربہ ان ابد لنی خیرا منھامع

جیسا کہ کسی شخص کا ایك بیٹا فوت ہوگیا ہو پھر اس سے اچھا دوسرا بیٹا پیدا ہوتو اسے نعم البدل کہا جاتا ہے ___اور جس طرح کوئی شخص عورت کو طلاق دیتا ہے اور اپنے رب سے دُعا کرتا ہے کہ

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن