دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

اعن علی کرم اﷲتعالیٰ عنہ قال قلت للعباس سل النبی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم یستعملك علی الصدقات فسألہ فقال ما کنت لا ستعملك علی غسالۃ ذنوب الناس۔[1]

کرم اﷲتعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے حضرت عباس سے کہا کہ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے گزارش کرو تاکہ تمھیں آپ صدقات کے لیے عامل مقرر فرمادیں تو حضرت عباس نے عرض کیا تو آپ نے فرمایا: میں تجھے لوگوں کے گناہوں کی مَیل پر عامل نہیں بناسکتا۔(ت)

اسی طرح کلماتِ علماء میں اس تعلیل کی بکثرت تصریحیں ہیں، رہاخمس الخمس اقول: وباﷲالتوفیق اس کی تقریر، تحریمِ صدقات سے ناشی تھی نہ کہ تحریمِ صدقات اس کی تقریر پر مبتنی ہو،

فان اﷲتعالیٰ لما حرم علیہم الصدقات رزقھم خمس الخمس لان اﷲتعالیٰ لما رزقھم ذٰلك حرم علیہم الصدقات حتی لولم یسھم لھم ذلك لم یحرم علیہم غسالۃ السیأت وھل من دلیل علی ذلك بل الدلیل نا طق بخلافہ وبعد تحریری ھذاالمحل وجدت بحمد اﷲ نصاعن الامام المجتہد التابعی مجاہد رحمہ اﷲتعالیٰ ان تقریر خمس الخمس مبتن علی تحریم الصدقۃ فقد روی ابن ابی شیبۃ والطبرانی عن خصیف فـــــ عن مجاہد قال کان اٰل محمد صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم لاتحل لھم الصدقۃ  فجعل لھم خمس الخمس اھ [2]۔

کیونکہ اﷲتعالیٰ نے بنو ہاشم پر صدقات حرام فرمائے تو ان کے لیے خمس الخمس کو رزق کا ذریعہ بنایا، نہ یہ کہ جب خمس الخمس انھیں عطا فرمایا تو ان پر صدقات حرام فرمادئے حتی کہ اگر ان کے لیے یہ حصّہ نہ ہوتا تو ان پر گناہوں کی مَیل حرام نہ ہوتی اور اس پر کوئی دلیل ہے؟ بلکہ اس کے خلاف دلیل ناطق ہے۔ فقیر نے جب یہ اس مقام پر لکھا تو پھر بحمداﷲ مجتہد تابعی امام مجاہد رحمہ اﷲتعالیٰ سے میں نے یہ تصریح پائی کہ خمس الخمس کا اثبات تحریم صدقہ کی بنا پر ہے، محدّث ابن ابی شیبہ اور طبرانی نے خصیف سے اور انھوں نے مجاہد سے روایت کیا کہ حضورصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کی آل کے لیے صدقہ حلال نہ تھا لہذا ان کے لیے خمس الخمس رکھا گیااھ (ت)

اور سقوط عوض سے رجوع معوض وہیں ہے جہاں زوال معوض حصول عوض پر موقوف ہو،

کما فی البیع اذا سلم المشتری الثمن وھلك المبیع فی ید البائع رجع بالثمن

جیسا کہ بیع میں ہے جب مشتری رقم سپرد کردے اور مبیع، بائع کے قبضہ میں ہلاك ہوگیاتو مشتری ثمن واپس

 


 

 



[1] شرح معانی الآثار کتاب الزکوٰۃ باب الصدقۃ علیٰ بنی ہاشم ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ١/٣٥٢

[2] مصنف ابن ابی شیبہ کتاب الزکٰوۃ ،من قال لا تحل الصدقۃ علی بنی ہاشم،ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ٣/٢١٥

فـــــ: ابن ابی شیبہ میں بطریق حصین عن مجاہد مروی ہے وفی ن خصیف انظر حاشیۃ مصنف ابن ابی شیبۃ صفحہ مذکورہ بالا۔ نذیر احمد سعیدی )

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن