دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

یجوز الصرف الیٰ بنی ہاشم فی قولہ خلافا لھما، وفی شرح الاٰثار ،الصدقۃ المفر وضۃوالتطوع محرمۃ علی بنی ھاشم فی قولھما وعن ابی حنیفۃ رحمہ اﷲتعالیٰ روایتان فیھا قال الطحاوی رحمہ اﷲتعالیٰ وبالجواز ناخذ انتھی۔[1]بینواتوجروا

کہ امام صاحب کے نزدیك صدقات کو بنی ہاشم پر خرچ کیا جاسکتا ہے مگر صاحبین کو اس میں اختلاف ہے۔ شرح الآثار میں ہے کہ صاحبین کے قول کے مطابق فرض و نفل صدقہ بنو ہاشم پر ناجائز ہے اور امام ابو حنیفہ رحمہ اﷲتعالیٰ سے اس بارے میں دو٢ روایات ہیں، امام طحاوی نے فرمایا کہ ہم جواز پر عمل کریں گے انتھی۔ بینو اتوجروا(ت)

الجواب:

اللھم لك الحمد اَلھِم الصواب(اے اﷲ! حمد تیرے ہی لیے ہے، اے اﷲ! درستگی عطا فرما۔ت) بنی ہاشم کو زکوٰۃ و صدقات واجبات دینا زنہار جائز نہیں، نہ انھیں لینا حلال۔ سید عالم صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم سے متواتر حدیثیں اس کی تحریم میں آئیں،ا ور علتِ تحریم ان کی عزّت و کرامت ہے کہ زکوٰۃ مال کا مَیل ہے اور مثل سائر صدقاتِ واجبہ غاسل ذنوب ،تو ان کا حال مثل ماءِ مستعمل کے ہے جو گناہوں کی نجاسات اور حدث کے قاذورات دھو کر لایا اُن پاك لطیف سُتھرے لطیف اہلبیت طیب و طہارت کی شان اس سے بس ارفع و اعلیٰ ہے کہ ایسی چیزوں سے آلودگی کریں، خود احادیثِ صحیحہ میں اس علّت کی تصریح فرمائی،

احمد ومسلم عن المطلب بن ربیعۃ عن الحارث رضی اﷲتعالیٰ عنہ قال قال رسول اﷲصلی اﷲتعالی علیہ وسلم ان الصدقۃ لا تنبغی لاٰل محمد انما ھی اوساخ الناس،٢ [2] الطبرانی عن ابن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنھما انہ لا یحل لکما اھل البیت من الصدقات شئی ولا غسالۃ الا یدی،[3] ھذا مختصرا، لطحاوی

مسند احمد اور مسلم میں ہے کہ مطلب بن ربیعہ بن حارث رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اﷲتعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: صدقہ آلِ محمد کیلئے جائز نہیں کیونکہ یہ لوگوں (کے مال) کی مَیل ہے۔طبرانی میں حضرت ابن عباس رضی اﷲتعالیٰ عنہما سے مروی ہے کہ اے اہلبیت! تمھارے لیے صدقات میں سے کوئی شئے حلال نہیں اور نہ ہی لوگوں کے ہاتھوں کی مَیل، یہ مختصرًا ہے، طحاوی میں حضرت علی

 

 



[1] الکفایۃ مع فتح القدیر ،باب من یجوز دفع الصدقۃ الیہ ومن لایجوز ، مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ٢/٢١١تا٢١٣

[2] صحیح مسلم کتاب الزکوٰۃ باب تحریم الزکوٰۃ علی رسول اﷲالخ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٣٤٤

[3] المعجم الکبیر مروی از عبداﷲابن عباس رضی اﷲعنہ المکتبۃ الفیصلیہ بیروت ١١/٢١٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن