دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

اوولد صالح ید عولہ۔[1]رواہ البخاری فی ادب المفرداو مسلم فی الصحیح وابوداؤد و الترمذی عن النسائی عن ابی ہریرۃ رضی اﷲتعالیٰ عنہ۔

صدقہ جاریہ کیا تھا، دوسرا اس کا ایسا عمل جواب بھی نافع ہے یا اس کی نیك اولاد جو اس کے لیے دعا کرے اسے امام بخاری نے ادب المفردمیں، مسلم نے صحیح میں، ابو داؤد، ترمذی اور نسائی نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے۔(ت)

مگر اولًا فقیر کو بہ نیت زکوٰۃ دے کر مالك کر دینا ضرور ہے پھر وُہ فقیر طبع کتاب میں خود دے دے یا اس سے دلوادے، جیسا کہ درمختار و بحرالرائق کی عبارت سے گزرا، یا جو جو طریقے ائمہ نے کتبِ فقہ میں لکھے ہیں بجالائے۔ درمختار میں ہے:

حیلۃ الجواز ان یعطی مدیونہ الفقیر زکوٰتہ ثم یأۤخذھا عن دینہ ولوامتنع المدیون مدّیدہ واخذ ھا لکونہ ظفر بجنس حقہ فان مانعہ رفعہ للقاضی۔ ٢[2]

حیلہ جوازیُوں ہے کہ اپنے مقروض فقیر کو زکوٰۃ دی جائے پھر اس سے اپنے قرض میں واپس لی جائے اور اگر مقروض نہ دے تو اس سے چھین لے کیونکہ یہ اپنے حق پر قدرت کا معاملہ ہے، اگر اس پر بھی نہ دے تو قاضی کی طرف معاملہ لے جایا جائے(ت)

اور سب سے آسان یہ ہے کہ ایك دیندار شخص کے پاس سب زکوٰۃ دہندہ اپناچندہ جمع کریں اور اس سے کہہ دیں کہ زرِ زکوٰۃ ہے طریقہ شرعیہ پر بعد تملیك فقیر طبع میں ہمارے ثواب کے لئے صرف کر،وہ ایسا ہی کرے ، سب زکوٰتیں بھی ادا ہوجائیں گی اور وُہ دینی ضروری نافع کام بھی ہوجائیگا اور یہ اموال کا ملانا کہ باذن مالکانہ ہے کہ چندہ کا یہی طریقہ معروفہ معہودہ ہے کچھ مانع نہ ہوگا۔ درمختارمیں ہے:

لوخلط زکوٰۃ موکلیہ ضمن وکان متبر عا الا اذا وکلہ الفقراء۔[3]

اگر اپنے موکلین کی زکوٰۃ خلط کردی تو وکیل ضامن ہوگا اور وُہ تبرع کرنے والا ہوگا مگر اس صورت میں جب فقراء نے اسے اپنا وکیل قرار دے دیاہو۔(ت)

 


 

 



[1] صحیح مسلم باب ما یلحق الانسان الثواب بعد وفاتہ،قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٤١،الادب المفرد باب ١٩برالوالدین بعد موتہما حدیث٣٨ مکتبہ اثریہ سانگلہ ہل شیخوپورہ ص ٢١

[2] درمختار کتاب الزکوٰۃ، مبطع مجتبائی دہلی ١/١٣٠

[3] درمختار کتاب الزکوٰۃ مبطع مجتبائی دہلی ١/١٣٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن