دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

نہ مدرسہ کی تعمیر یا مرمت یا فرش وغیرہ میں صرف ہوسکتی ہے، نہ یہ ہوسکتا ہے کہ جن طلبہ کو مدرسہ سے کھانا دیاجاتاہے اُس روپے سے کھانا پکا کر اُن کو کھلایا جائے کہ یہ صورتِ اباحت ہے اور زکوٰۃ میں تملیك لازم ہاں یُوں کرسکتے ہے کہ جن طلبہ کو کھانا دیا جاتا ہے اُن کو نقد روپیہ بہ نیّت زکوٰۃ دے کر مالك کردیں پھر وُہ اپنے کھانے کیلئے واپس دیں یاجن طلبہ کا وظیفہ نہ اجرۃً بلکہ محض بطور امداد ہے اُن کے وظیفے میں دیں یا کتابیں خرید کر طلبہ اُن کا مالك کردیں۔ ہاں اگر روپیہ بہ نیّت زکوٰۃکسی مصرف زکوٰۃ کو دے کر مالك کردیں وُہ اپنی طرف سے مدرسہ کو دے دے تو تنخواہ مدرسین و ملازمین وغیرہ جملہ مصارف مدرسہ میں صرف ہوسکتاہے۔ واﷲتعالیٰ اعلم

مسئلہ ١٠٨:              از حافظ ایاز صاحب از قصبہ نجیب آباد ضلع بجنور محلہ پٹھان پور      ٢٤ محرم ١٣٣٢ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر زکوٰۃ کے روپے سے دوچارکتب دینی مثل فتاوٰی عالمگیری و مشکٰوۃ شریف وغیرہ خرید کرکے دوسرے شخص کے پاس بطور وقف رکھ دی جائیں تاکہ عوام کو اس سے فیض پہنچے اس وجہ سے ایسی کتاب بوجہ بیش قیمت ہونے کے یہاں میسر نہیں ہے تو اس کے واسطے کیا صورت ہونی چاہئے کہ زکوٰۃ بھی ادا جائے اورکتابوں کی کاروائی بھی ہوجائے۔

الجواب:

مال زکوٰۃ سے وقف ناممکن ہے کہ وقف کسی کی ملك نہیں ہوتا اور زکوٰۃ میں فقیر کی تملیك شرط ہے اس کی تدبیر یوں ہوسکتی ہے کہ کسی نیك بندہ کو جو زکوٰۃ کا مصرف ہے بہ نیت زکوٰۃ دے کر ملك کر دیا جائے اور وُہ اپنی طرف سے کتابیں خرید کر وقف کردے۔ ایك اور حیلہ بھی ممکن ہے مثلًاسوَروپے کی کتابیں وقف کرنے کے لیے خریدنی ہیں اور اس پر سو١٠٠روپے زکوٰۃ کے آتے ہیں تومَن دو مَن گیہوں مثلًاکسی فقیر کے ہاتھ سوروپے کو بیع کرے اور اُسے سمجھا دے کہ یہ قیمت تمھیں ہم ہی دینگے جب وُہ خرید لے تو اب اسے سوَروپے بہ نیتِ زکوٰۃ دئے جائیں، جب وُہ قبضہ کرلے اب اس سے اس آتی ہوئی قیمت میں روپے لے لیے جائیں، اگر نہ دے تو جبرًالے سکتا ہے کہ وُہ اس کا مدیون ہے، اب اس روپے سے کتابیں خرید کر وقف کردیں، المسئلۃ منصوص علیہا فی الدرالمختار والمعتمدات الاسفار (درمختاراور دیگر معتمد کتب میں اس مسئلہ پر نص ہے۔ت)واﷲتعالیٰ اعلم 

مسئلہ ١٠٩تا ۱۱۰:                      حاجی عیسٰی صاحب کاٹھیاوار                          ٢٢ رمضان شریف ١٣٣٤ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ:

(١)ایك مسجد میں بلحاظ مصلیان بہت کم گنجائش ہے یا بایں وجہ کہ ہر وقت کی نمازمیں کش مکش کا سامنا ہوتا ہے لہذاایسی حالت میں اگر کوئی صاحب زکوٰۃ اپنی زر زکوٰۃ کو کسی غریب مسلمان شخص کی ملکیت قائم کرکے اس مکان کو جو مسجد سے ملاہوا ہے خرید کرکے شاملِ مسجد کردے تو زکوٰۃ ادا ہوگی یا نہیں؟مکرر آنکہ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن