30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بلکہ فقیر کو دینے سے افضل، ہر فقیر کو چھپن روپے دفعۃًنہ دینا چاہئیں،اور مدیون پر چھپن ہزار دین ہو تو زکوٰۃ کے چھپن ہزار ایك ساتھ دے سکتے ہیں قال اﷲتعالیٰ وَالْغٰرِمِیۡنَ[1](اﷲتعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے اور مقروض لوگوں پر زکوٰۃ خرچ کو جائے۔ ت)دُر مختار میں ہے:
|
ومدیون لا یملك نصابا فاضلا عن دینہ وفی الظہیریۃ الدفع للمدیون اولی منہ للفقیر۔[2] |
مقروض وہ شخص ہوتا ہے جو قرض سے فاضل نصاب کا مالك نہ ہو، ظہیریہ میں ہے: مدیون کو زکوٰۃ دینا فقیر سے اولیٰ ہے(ت) |
ردالمحتار میں ہے:
|
ونقل ط عن الحموی انہ یشترط ان لا یکون ھاشمیا۔[3]واﷲتعالیٰ اعلم۔ |
اورطحطاوی نے حموی سے نقل کیا کہ شرط یہ ہے کہ مدیون ہاشمی نہ ہو۔ واﷲتعالیٰ اعلم(ت) |
مسئلہ ٩١تا ١٠٢: مسئولہ رشید احمد متعلم مدرسہ اہلسنت والجماعت ٧محرم الحرام ١٣٣٤ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسئلوں میں کہ کسی شخص نے اپنے مال میں سے زکوٰۃ نکالی وُہ روپیہ ان شخصوں کودینا چاہئے یا نہیں؟
(١)یہ کہ اگر چچا چچی و چچا زاد بھائی وبہنوں کو کچھ
دے دیا جائے تو جائز ہے یا نہیں؟
(٢)یہ کہ ماموں و ممانی و نانا و نانی اور ماموں زاد بھائی اور بہنوں کو
دینا جائز ہے یا نہیں؟
(٣)یہ کہ پھوپھا و پھوپھی اور ان کی اولاد کو دینا جائز ہے یا نہیں؟
(٤)یہ کہ اگر اپنی ہمشیرہ ہے اور اس کی شادی کردی اور اس کا خاوند کم توجہ
کرتا ہے تو اس کو زکوٰۃ کا مال دینا جائز ہے یا نہیں؟
(٥)یہ کہ بھانجی بھانجے کو کچھ دے دیا جائے تو جائز ہے یا نہیں؟
(٦)یہ کہ اگر زکوٰتی روپے سے لحاف میں رُوئی ڈلواکر غریبوں کو تقسیم کردیں
تو جائز ہے یا نہیں؟
(٧)یہ کہ اگر طالب علم کو کچھ دے دیا جائے تو جائز ہے یا نہیں؟
(٨)یہ کہ اگر بہنوئی کو کچھ دے دیا جائے تو جائز ہے یا نہیں ؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع