دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

عالمگیریہ میں ہے :

ادنی السن الذی یتعلق بہ وجوب الزکوٰۃ فی الابل بنت مخاض،وفی البقر تبیع،وفی الغنم ھو الثنی کذافی شرح الطحاوی اھ [1]ملتقطا

کم از کم وُہ عمر جس کے ساتھ اونٹوں میںزکوٰۃ متعلق ہوتی ہے بنت مخاض ہے، گائے میں تبیع ، اور بھیڑ بکریوں میں ثنی، جیسا کہ شرح الطحاوی میں ہے اھ اختصارًا(ت)

درمختار میں ہے:

بنت مخاض ھی التی طعنت فی السنۃ الثانیۃ، وتبیع ذوسنۃ کاملۃ، والثنیٰ من الضان والمعز ھو ماتمت لہ سنۃ اھ [2]بالالتقاط۔

بنت مخاض،جو عمر کے دوسرے سال میں داخل ہو۔ تبیع، ایك سال کی عمر۔ اور بھیڑ وبکری میں ثنی وُہ ہوتا ہے جس پر سال مکمل ہوجائے اھ اختصارًا(ت)

ہندیہ میں ہے :

السوائم تجب الزکوٰۃفی ذکورھا واناثھا و مختلط ھما والسائمۃ ھی التی تسام فی البراری لقصد الدروالنسل والزیادۃ فی الثمن والسمن کذا فی محیط السرخسی۔[3]

سائمہ چوپایوں مذکر و مؤنث اوران دونوں کے اختلاط پر زکوٰۃ ہے۔اور سائمہ وہ چوپائے ہوتے ہیں جو جنگل میں چریں اور ان سے مقصد دودھ، نسل، ثمن میں اضافہ اور گھی کا حصول ہو۔ محیط سرخسی میں اسی طرح ہے۔(ت)

جب یہ قواعد معلوم ہولئے حکم مسئلہ مسئولہ واضح ہوگیا۔ اٹھارہ بیل اور دوبھینسے کہ کاشتکاری کے لے ہیں اُن پر کچھ نہیں، اور ایك سال سے کم کے بچّے اگر چہ خود محلِ وجوب نہیں مگریك سالہ کے ساتھ مل کر ان پر بھی وجوب ہوتا ہے تو سب جانور سینتالیس ۴۷ہُوئے جن پر ایك بچّہ دوسال کامل کی عمر کا واجب ہے اور ازانجا کہ ان میں زیادہ گائے ہیں تویہ دوسالہ گائے کا ہی بچہ دیا جائے گا بچھڑا ہو خواہ بچھیا، اور ازاں جاکہ ان میں زیادہ مادہ ہیں سینتالیس میں اکیس گائے ہیں اور دو بھینسیں پوری، دو جھوٹیاں۔ توافضل یہ ہے کہ دوبرس کامل کی بچھیا زکوٰۃ میں دے،

فی الھندیۃ عن التتار خانیۃ عن العتابیۃ

ہندیہ میں تتارخانیہ سے عتابیہ سے ہے گائے

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ ، الباب الثانی فی صدقۃ السوائم فصل ثانی،نورانی کتب خانہ پشاور ،۱ /۷۸-۱۷۷

[2] درمختار             باب نصاب الابل وزکوٰۃ البقر وزکوٰۃ الغنم            مطبع مجتبائی دہلی۱/۱۳۱تا۱۳۳

[3] فتاوٰی ہندیۃ         الباب الثانی فی صدقۃالسوائم             نورانی کتب خانہ پشاور        ۱ /۱۷۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن