دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

تك پہنچنے سے پہلے کچے بیچ ڈالے اور اس حالت پر مشتری کے پاس پہنچے تو عشر مشتری پر ہے بعینہ یہی حکم کھیتی کا ہے واﷲتعالیٰ اعلم۔

جانوروں کی زکوٰۃ

مسئلہ ۸۸:              ۱۹محرم الحرام ۱۳۲۲ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جانورانِ حسب ذیل پرجوکہ بغرض کاشتکاری ہیں اور تجارت کی غرض سے نہیں ہیں اور سال میں زیادہ حصّہ جنگل میں چرتے ہیں اُن پر زکوٰۃ دینی چاہئے یا نہیں؟بینواتوجروا۔

تفصیل : بیل ۱۸، گائے ۲۱،بچہ گائے ۲سال کے ۱۳، بچہ اندر ایك سال ۳، بھینس ۲، بھینس زائد از دوسال ۲، بچہ بھینس کم از ایك سال۲، بھینسے۶۔ کل۶۷راس۔

الجواب :

اونٹ، گائے، بھینس ،بکری، بھیڑنر خواہ مادہ خواہ دونوں مختلط، جبکہ قدرنصاب۱ ہوں(کہ اونٹ میں پانچ، گائے بھینس میں تیس، بھیڑ بکری میں چالیس ہے)اور بونے۲،جوتنے،لادنے، کھانے کے لیے نہ رکھے گئے ہوں بلکہ تمام حاجاتِ اصلیہ سے فارغ صرف دُودھ یا نسل یا قیمت بڑھنے کے لے پالے جاتے یا شوقیہ پرورش و فربہی کے واسطے ہوں اور سال کا اکثر حصہ جنگل میں چُھوٹے ہُوئے چرنے پر اکتفا کرتے ہوں اور اُن پر سال پُورا گزرے اور تمامی سال کے وقت وہ سب جانور ایك نوع کے یعنی سب اونٹ یا سب گائے بھینس یا سب بھیڑ بکری ایك سال سے کم کے نہ ہوں بلکہ اُن میں کوئی ایك سال کامل کا بھی ہو اگر چہ ایك ہی ہو تو ان پانچوں باتوں کے اجتماع سے ان کی زکوٰۃ دینی فرض ہوگی ورنہ نہیں۔ زکوٰۃ میں گائے بھینس ایك ہی نوع ہیں اور ان کا حساب زکوٰۃ یہ ہے کہ تیس ۳۰ سے کم پر کچھ نہیں، تیس ۳۰ پر ایك بچّہ دو۲ سال کامل کا، پھر اُنسٹھ تك یہی واجب رہے گا، ساٹھ پر کہ دوتیس کا مجموعہ ہے، انہتّر تك دو۲بچّے ایك سالہ، ستّر پر کہ ایك تیس اور ایك چالیس کا مجموعہ ہے۔ اُناسی تك ایك بچہ یك سالہ ایك دوسالہ، اسّی پر کہ دوچالیس ہے نواسی تك دوبچےدو سا لہ ،نوے پر کہ تین تیس ہیں ننا نوے تك  تین بچے  یك سالہ،سو پر کہ دو تیس اور ایك چالیس ہے ایك سو نو تك دو بچے یك سالہ  ایك دوسالہ، ایك سودس پر کہ ایك تیس دوچالیس ہے ایك سوانیس پر ایك بچّہ یك سالہ ایك سو بیس پر کہ چاہے چار تیس سمجھ لو چاہے تین چالیس ایك سو انتیس تك چاہے چار بچے یك سالہ دے چاہے تین بچے دوسالہ۔ اسی قیاس پر ہر تیس پر ایك بچہ یکسالہ، اور ہر چالیس پر ایك بچہ دوسولہ لازم آتا جائے گا اور دہائیوں کے بیچ میں جو اکائیاں نو تك آتی جائینگی سب معاف ہوں گی، اور گائے بھینس مخلوط ہوں تو جو گنتی میں زیادہ ہواُسی کا بچّہ یك سالہ یا دوسالہ لیں گے، اور برابر


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن