دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

ذٰلك وھو ظلم وعد وان اھ [1] واللفظ للفتح قالو الایفتی بھذالما فیہ تسلط الظلمۃ علی اموال المسلمین اذید عی کل ظالم ان ارضہ تصلح لزراعۃ الزعفران ونحوہ وعلاجہ صعب اھ[2] قلت والذی یؤدی بنفسہ ولاجابی کما فی بلا دنا فلا یخشی ذلك فلذا عولت علی ماھناك وفی الھدایۃ ان غلب علی ارض الخراج الماء انقطع الماء عنھا اواصطلم الزرع آفۃ فلاخراج علیہ،وان عطلھا صاحبھا فعلیہ الخراج، ولا یتکررالخراج بتکرر الخارج فی سنۃاھ [3]بالالتقاط، واﷲ سبحانہ وتعالیٰ۔

وُہ ایسی نہ ہوتو اس سے خراج وصول کرے گا اور یہ ظلم و زیادتی ہوگی اھ، فتح کی عبارت یہ ہے کہ فقہاء نے فرمایا ہے کہ اس کے ساتھ فتوٰی نہیں دیا جائے گا کیونکہ ایسی صورت میں مسلمانوں کے مال پر ظالموں کو مسلط کرنا لازم آئے گا اور ہر ظالم یہ دعوٰی کرے گا کہ یہ زمین کاشتِ زعفران وغیرہ کے قابل تھی اور اس کا حل مشکل ہے اھ میں نے کہا جو شخص خود بخود ادا کرے اور وصولی کر نے والا نہ ہو ، جیساکہ ہمارے علاقے میں ہے اس میں ایسا کوئی خوف و خدشہ نہیں اس لیے یہاں اسی پر اعتماد کیا جائیگا، ہدایہ میں ہے کہ اگر خراجی زمین پر پانی کا غلبہ ہوگیا یا اس سے پانی منقطع ہوگیا کسی آفت نے فصل ختم کردی تو اس پر خراج نہ ہوگا اور اگر مالك نے زمین کو معطل رکھا_____تو اس پر خراج ہوگا۔ ایك سال میں دوبارہ پیداوار پر خراج نہ ہوگا اھ اختصارًا، واﷲتعالیٰ سبحانہ وتعالیٰ اعلم(ت)

مسئلہ ۸۷ :             از موضع سرنیاں ضلع بریلی     مرسلہ امیر علی صاحب قادری         ۲رجب ۱۳۳۱ھ

زید دریافت کرتا ہے کہ آم کی بہار میں کس صورت سے دسواں حصّہ نکال کے فروخت کرسکتا ہے جس سے فروخت خبیث نہ ہو۔

الجواب :

بہار اس وقت بیچنی چاہئے جب پھل ظاہر ہوجائیں اور کسی کام کے قابل ہوں، اس سے پہلے بیع جائز نہیں اور اس وقت اُس میں عشر واجب ہوتاہے پھل اپنی حد کو پہنچ جائیں کہ اب کچّے اورنا تمام ہونے کے باعث ان کے بگڑ جانے، سُوکھ جانے، مارے جانے کا اندیشہ نہ رہے اگر چہ ابھی توڑنے کے قابل نہ ہُوئے ہوں، یہ حالت جس کی ملك میں پیدا ہوگی اُسی پر عشر ہے، بائع کے پاس پھل ایسے ہوگئے تھے اُس کے بعد بیچے تو عشر بائع پر ہے، اور جو اس حالت


 

 



[1] ردالمحتار        باب العشر والخراج مصطفی البابی مصر        ۳ /۲۸۹

[2] فتح القدیر  ، باب العشر والخراج        مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر  ،۵ /۲۸۵

[3] الہدایۃ  ، باب العشر والخراج، المکتبۃ العربیۃ کراچی ،۲ /۵۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن