دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

النقود(وزن سبعۃ کما فی الزکوٰۃ بحر) ولجریب الرطبۃ (وھی القثاء والخیار والبطیخ والباذ نجان وما جری مجراہ) خمسۃ دراھم ولجریب الکرم اوالنخل متصلۃ (قید فیھما)ضعفھاوما لیس فیہ توظیف عمر کزعفران وبستان فیھا اشجار متفرقۃ یمکن الزرع تحتہا طاقتہ وغایۃ الطاقۃ نصف الخارج لان التصنیف عین الانصاف اھ[1] مختصرا مزید امابین الاھلۃ من ردالمحتار  ۔ وفی الدرلوزرع الاخس قادراعلی الاعلی کزعفران فعلیہ خراج الاعلیٰ وھذا یعلم ولا یفتی بہ کیلا یتجرئ الظلمۃ[2] فی ردالمحتار عن العنایۃ رد، بانہ کیف یجوز الکتمان وانھم لو اخذواکان فی موضعہ لکونہ واجبا واجیب بانا لوافتینا بذلك لادعی کل ظالم فی ارض لیس شانھا ذلك انھا قبل ھذاکانت تذرع الزعفران فیا خذخراج

اور نقود میں سے ایك درہم لازم ہوگا (جس کا وزن سات مثقال ہوجیسا کہ زکوٰۃ میں ہوتا ہے، بحر) اور سبزیات(اور وُہ کھیرے، تر، خربوزے، بینگن اور ایسی دیگر اشیاء) کی جریب میں پانچ دراہم، انگور اور خرما کے گھنے باغوں(یہ قید دونوں کے لیے ہے) میں دس درہم ہے،اور جس میں سیّدنا عمر رضی اﷲتعالیٰ عنہ نے کوئی وظیفہ مقرر نہیں فرمایا مثلًا زعفران ، اور وُہ باغ جس میں متفرق درخت ہوں اور وہاں کاشت کرنا ممکن ہو تو طاقت کے مطابق وظیفہ ہوگا اور انتہائے طاقت نصف پیداوار ہے کیونکہ نصف ادا کرنا عین انصاف ہے اھ مختصرًا، ہاں قوسین کے اندر ردالمحتار سے اضافہ میری طرف سے کیا گیا ہے، اور درمیں ہے کہ اگر کسی نے اعلیٰ پر قادر ہوتے ہوئے ادنیٰ کو کاشت کیا مثلًا زعفران، اس پر اعلیٰ کا خراج ہوگا، یہ جان تولیا جائے مگر اس پر فتوٰی نہ دیا جائے تاکہ ظالم اس سے فائدہ نہ اٹھائیں ۔ ردالمحتار میں عنایہ کے حوالے سے یہ ردکیا گیا ہے کہ ایسی بات کا چھپانا کیسے جائز ہوسکتا ہے اور اگر ظالم لیتے ہیں تو وُہ ٹھیك کرتے ہیں کیونکہ وُہ واجب ہے، اس کا جواب یہ دیاگیا ہے کہ اگر ہم اس پر فتوٰی دیتے ہیں تو ظالم ہر زمین کے بارے میں یہ دعوٰی کرے گا کہ اس سے پہلے اس میں زعفران بویاجاتاتھا اگرچہ

 


 

 



[1] درمختار ،باب العشر والخراج الخ،مطبع مجتبائی دہلی،۱ /۳۴۹، ردالمحتار   باب العشر والخراج الخ     مصطفی البابی مصر  ۳ /۸۶-۲۸۵

[2] درمختار       باب العشر والخراج الخ       مطبع مجتبائی دہلی۱/۳۵۰،

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن