30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
من اول الکلام الیٰ ھنا ممااخذہ الفقیر تفقھا و ارجون یکون صوابا ان شاء اﷲتعالیٰ فان اصبت فمن اﷲوحدہ وانا احمداﷲ علیہ وان اخطأت فمنی ومن الشیطان واناابرؤ الی اﷲمنہ ولا حول ولاقوۃ الّا باﷲالعلی العظیم۔ |
لے کر یہاں تك یہ گفتگو فقیر نے بطور تفقہ کی ہے اور میں امید کرتا ہُون کہ اِن شاء اﷲ یہ صواب ہوگی، اگر تو میں درست ہُوا تو اﷲوحدہ کی طرف سے ہے اور میں اس پر اﷲتعالیٰ کی حمد بجالا تاہُوں، اور اگر یہ غلط ہے تو میری طرف سے اور شیطان کی طرف سے ہے اور میں اس سے برأت کا اعلان کرتے ہُوئے اپنے اﷲکے دامن میں آتا ہُوں ولاحول ولاقوۃ الّا باﷲالعلی العظیم۔(ت) |
وظیفہ مقررہ فاروقیہ فی جریب سالانہ یہ ہے ہر قسم غلّے پر اُسی سے ایك صاع اور ایك درہم اور کہ طاب یعنی خربوزے تربوز کی پالیزوں، کھیرے ککڑی بینگن وامثالہا کی باڑیوں پر پانچ درہم انگور و خرما کے گھنے باغوں پر، جن کے اندر زراعت نہ ہوسکے، دس درہم ان کے ماوراء میں وہی تقدیر طاقت ہے جس کی انتہا نصف تک، پھر ان اقسام میں حیثیت زمین وقدرت کا اعتبار ہے جو زمین جس چیز کے بونے کی لیاقت رکھتی ہو اور یہ شخص اس پر قادر ہو اُس کے اعتبار سے خراج ادا کرے مثلًاانگور بو سکتا ہے تو انھیں خراج دے اگر چہ گیہوں بوئے ہوں، اور گیہوں کے قابل ہے تو اس کا خراج دے، اگر چہ جو بوئے ہوں ہرحال میں خراج سال بھر میں ایك ہی بار لیا جائے گا اگر چہ سال میں چار بار زراعت کرے یا باوصف قدرت بالکل معطل رکھ چھوڑے اور یہ جریب انگریزی گز سے کہ ان بلاد میں رائج ہے(جس کی مقدار سولہ۱۶ گرہ ہے ہرگرہ تین ۳انگل) پینتیس گز مسطح ہے یعنی ۳۵ گز طول ۳۵گز عرض، اور صاع دوسوستّر ۲۷۰تولے ہے یعنی انگریزی روپیہ سے دوسواٹھاسی۲۸۸ روپیہ بھر کہ رامپور کے سیر سے پورے تین سیر ہُوئے اور دس۱۰ درہم کے عص /۱۲ ِ ۹-۳/۵پائی یعنی دو۲ روپے پونے تیرہ آنے اور پانچواں حصّہ پیسے کا پانچ درم کے عص/۶ / ۴-۴/۵پائی ایك درم کے ۴ /۵-۱۹/۲۵پائی یعنی ۴/۲۵ کم ساڑھے چار آنے۔
|
فی الدرالمختار وضع عمر رضی اﷲتعالیٰ عنہ لکل جریب ھو ستون ذرا عافی ستین، بذراع کسری (سبع قبضات) صاعامن بر اوشعیر(والصحیح انہ مما یزرع فی تلك الارض کما فی الکافی، شرنبلالیۃ ومثلہ فی البحر) ودرھما من اجود |
درمختار میں ہے کہ حضرت عمر رضی اﷲتعالیٰ عنہہ نے ہر جریب میں ایك صاع گندم یا جَو مقرر فرمائے اور جریب طولًا عرضًا ساٹھ ذراع کاہوتا ہے اور ہر ذراع سات مُٹھیوں کا ہوتا ہے اور صحیح یہ ہے اس زمین سے جو کچھ پیدا ہورہا ہے اسی سے وظیفہ ادا کیا جائی گا جیسا کہ کافی، شرنبلالیہ میں اور اسی کی مثل بحر میں ہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع