دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

دیکھو کیسی صاف تصریح ہے کہ خراج آب خراجی کے ساتھ خاص نہیں، اور تحقیق یہ ہے کہ اب بھی اطلاق صحیح نہیں، مسئلہ احیائے ذمی وغیرہا کے متعلق تصریحات ابھی گزریں،ہاں امام مذہب رضی اﷲتعالیٰ عنہ کے نزدیك اعتبار آب صرف اس صورت میں ہے جہاں مسلمان پر ابتداءً وظیفہ مقرر کرنا ہو جیسے اس نے اپنے گھر کو باغیچہ بنالیا یا مردہ زمین احیاء کی، محقق علی الاطلاق نے یُوں شرح فرمائی:

قولہ الوظیفۃ فی مثلہ فیما ھوابتداء توظیف علی المسلم من ھذاومن الارض التی احیاھا،لا کل مالم یتقرر امرہ فی وظیفۃ کمافی النھایۃ بان الذمی لو جعل دار خطتہ بستانا اواحیا ارضا اورضخت لہ لشہودہ القتال کان فیھا الخراج وان سقاھا بماء العشر عند ابی حنیفۃ رحمہ اﷲتعالیٰ۔ [1]

ماتن کا قول"الوظیفۃ فی مثلہ"یعنی اس زمین کا جس کا ابتداءً مسلمان پر وظیفہ مقرر کرنا ہے اور جسے اس نے آباد کیا ہو' نہ کہ ہر وُہ زمین جس کا وظیفہ مستحکم نہ ہواہو جیسا کہ نہایہ میں ہے کیونکہ اگر ذمی نے قبضہ شدہ گھر کوباغ بنالیا یا زمین کو آباد کیا یا اسے جہاد میں شرکت کی وجہ سے بطور عطیہ ملی تو اس میں خراج ہوگا اگرچہ اسے اس نے ماء عشری سے سیراب کیا ہو امام اعظم رحمہ اﷲتعالیٰ کے نزدیک۔(ت)

  خود ہدایہ میں فرمایا:

ان  جعلھا (ای المجوسی دارہ) بستانا فعلیہ الخراج وان سقاھا بماء العشر لتعذر ایجاب العشر اذفیہ معنی القربۃ فتعین الخراج وھو عقوبۃ تلیق بحالہ اھ [2] اقول: وبہ ظہر سقوط مافی  العنایۃ علی ھذا القول من الھدایۃ ما نصّہ لقائل ان یقول اما ان یکون الاعتبار للماء اولحال من توضع علیہ الوظیفۃ فان کان الاول وجب علیہ العشر  وان کان الثانی ناقض ھذا

اگر (کسی مجوسی نے اپنے دار کو) باغ بنادیا تو اس پر خراج ہے اگر چہ اسے عشری پانی سے سیراب کیا ہو کیونکہ یہاں وجوب ِ عشر متعذر ہے اس لیے کہ عشر میں عبادت کا پہلو ہے لہذا خراج متعین ہوگا جو بطور عقوبت مجوسی کے حلا کے مناسب ہے اقول: اس سے عنایہ کے اس اعتراض کا ساقط ہونا ظاہر ہوگیا جو ہدایہ کے قول پر، ان الفاظ میں کیا کہ معترض کہ سکتا ہے کہ یہاں اعتبار پانی کا یا اس شخص کا ہے جس پر عشرو خراج لازم کرنا ہے، اگر پانی کا اعتبار ہے تو مجوسی پر عشر لازم آئے گا اور اگرشخص مکلّف کا اعتبار ہوتو اس کا

 


 

 



[1] فتح القدیر ، باب زکوٰۃ الزروع والثمار ، مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۲ /۱۹۸

[2] الہدایۃ،باب زکوٰۃ الزروع والثمار   ،المکتبۃ العربیہ کراچی،۱ /۱۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن