دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

مصرف الجزیۃ والخراج مصالحنا کسد ثغورنا و بناء قنطرۃ و جسر کفایۃ العلماء والمعلمین، تجنیس، وبہ یدخل طلبۃ العلمم، فتح ،و القضاۃ والعمال ککتبۃ قضاۃ وشہود قسمۃ ورقباء سواحل ورزق المقاتلۃ وذراریھم ای ذراری من ذکر، مسکین(ملخصًا)[1]

جزیہ اور خراج کامصرف ہمارے رفا ہی کام ہیں مثلًا دفاعی معاملات، جیسے دارالاسلام کی سرحدوں کی حفاظت کرنا،سڑکوں اور پُلوں کا بنانا، علماء اور اساتذہ کو بطورِ کفالت دینا، تجنیس۔ اس میں طالبعلم بھی داخل ہیں، فتح۔ قضاۃ اور عمال، جیسے قاضیون کے کاتب، ورثاء اور شرکاء کے درمیان تقسیم کے گواہ اور سواحلِ دریا کے نگہبان یعنی عشر لینے والے کذافی الطحطاوی۔ مجاہدین کی روزی اور ان سب کی ذریّت کی، یعنی جن کا ذکر اُوپر ہوا ان سب کی اولاد کی روزی۔ کذافی شرح مسکین۔(ملخصًا)(ت)

ہدایہ میں ہےـ:

الخراج یصرف فی مصالح المسلمین ویعطی قضاۃ المسلمین وعمالھم وعلماؤھم منہ ما یکفیھم لانہ مال بیت المال وھو معد لمصالح المسلمین وھٰؤلاء عملتھم۔[2]

خراج مسلمانوں کے مفاد کے لیے ہوگا۔ مسلمان قضاۃ، عمال ، علماء کی ضروریات کو اس سے پُورا کیا جائے گا کیونکہ یہ بیت المال کا مال ہے اور بیت المال مسلمانوں کے مفاد کے لیے ہوتاہے، اور یہ لوگ مسلمانوں کی خدمت کررہے ہوتے ہیں۔ (ت)

فتح میں ہے:

زاد فی تجنیس، المعلمین والمتعلمین وبھذا تدخل طلبۃ العلم اھ [3]الکل مختصرا۔

تجنیس المعلمین والمتعلمین میں یہ اضافہ ہے کہ اس کے ساتھ طالب علم اس میں داخل ہوگئے اھ تمام عبارتوں میں اختصار ہے۔ (ت)

خود امام مذہب سید نا ابو یوسف رضی اﷲتعالیٰ عنہ کتاب الخراج میں خلیفہ ہارون رشید سے ارشاد فرماتے ہیں:


 

 



[1] درمختار   فصل فی الجزیۃ مطبع مجتبائی دہلی ۱/۳۵۴

[2] الہدایۃ       فصل و نصارٰی بنی تغلب الخ المکتبہ العربیہ کراچی ۲/۵۷۹

[3] فتح القدیر فصل و نصارٰی بنی تغلب الخ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۵/۳۰۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن