دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

ہے جب اُتنے دنوں سلطنتِ دینیہ ان کی حمایت سے جُدا رہی اس مدت کا خراج نہیں لے سکتی۔ کنز میں ہے :

لواخذ العشر والخراج والزکوٰۃ بغاۃ لم یوخذ اخری۔ [1]

اگر باغی عشر، خراج اور زکوٰۃ وصول کرلیں تو دوبارہ نہ لیا جائے گا۔ (ت)

  ہدایہ،بحر وغیرہما میں ہے :

لان  الامام لم یحمھم والجبایۃ بالحمایۃ۔ [2]

کیونکہ حاکم نے ان کی حمایت نہیں کی اور خراج تو حمایت کی بنا پر ہوتا ہے (ت)

تبیین و بحرو غنیہ ذوی الاحکام میں ہے:

اشتراط اخذھم الخراج ونحوہ وقع اتفاقا حتی لولم یاخذ وا منہ سنین وھو عند ھم لم یو خذ منہ شئی ایضا لما ذکرنا۔ [3]

خراج وغیرہ لینے کی شرط لگانے کا ذکر اتفاقًاہوا ہے حتی کہ اگر کئی سال ان سے وصولی نہ کی حالانکہ ذمی ان کے پاس تھا تواب سابقہ سے بھی کوئی شئے نہ لی جائیگی جیسا کہ ہم نے بیان کردیا ہے(ت)

ردالمحتار میں ہے:

ویظھر لی ان اھل الحرب لو غلبو ا علی بلدۃ من بلادنا کذلك للتعلیلھم اصل المسئلۃ بان الامام لم یحمھم والجبایۃ بالحمایۃ وفی البحر وغیرہ لو اسلم الحربی فی دارالحرب واقام فیھا سنین ثم خرج الینا لم یا خذ منہ الامام الزکوٰۃ لعدم الحمایۃ الخ[4]

مجھ پر یہ ظاہر ہُوا ہے کہ اگر اہلِ حرب ہمارے کسی شہر پرغالب آجائیں تو حکم یہی ہوگا کیونکہ یہاں دلیل و علّت وہی ہے کہ حاکم نے ان کی حمایت نہیں کی اور خراج حمایت کی وجہ سے ہوتا ہے، اور بحر وغیرہ میں ہے اگر حربی نے دارالحرب میں اسلام قبول کرلیا اور وُہ وہاں ہی کئی سال تك مقیم رہا پھرہمارے ہاں آیا تو حاکم عدمِ حمایت کی وجہ سے اس سے کچھ وصول نہیں کرسکتا الخ(ت)

اور یہ بھی تصریح ہے کہ مصرف خراج لشکر  اسلام ہے فقراء کا اس میں کچھ حق نہیں،


 

 



[1] کنز الدقائق         فصل فی الغنم             ایچ ایم سعید کمپنی کراچی        ص ۵۹

[2] بحر الرائق  فصل فی الغنم ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲ /۲۲۳

[3] تبیین الحقائق         فصل فی صدقۃ الغنم         مطبعہ کبرٰی بولاق مصر         ۲ /۲۷۴

[4] ردالمحتار     باب زکوٰۃ الغنم    مصطفی البابی مصر ۲ /۲۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن