30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وھی فارغۃ فاذاھی تحییٰ باذن الامام فتصیرذات وظیفۃ کذاھذا۔ |
بیت المال کی ملکیت ہو تو وہ وظیفہ سے فارغ ہوتی ہے تو جب وُہ حاکم کی اجازت سے وہ آباد ہوجائے تو وُہ زمین صاحبِ وظیفہ کی ہوجائیگی یہاں بھی یہی معاملہ ہے۔ (ت) |
اور عشر پوری پیداوار کا لیا جائے گا۔
|
فی تنویر الابصار یجب العشر بلا رفع مؤن الزرع،[1]فی الدرالمختارلتصریحھم بالعشر فی کل الخارج اھ [2] |
(تنویرالابصار میں ہے کہ کھیتی کے تمام اخراجات نکالے بغیر عشر لازم ہے ۔ درمختار میں اس کی دلیل یہ دی ہے کہ فقہاء نے تصریح کی ہے کہ عشر تمام پیداوار پر ہے۔ت) |
قلت: ومن یظلم لا یظلم (میں کہتا ہوں ظلم کے بدلے ظلم نہ کیا جائے گا۔ت)زمین اگر بٹائی پر دی جائے یعنی مزارع سے پیداوار کا حصّہ مثلا نصف یا ثلث غلہ قرار دیا جائے تو مالك زمین پر بقدر حصہ کا عشر آئیگا مزارعت بالمناصفہ کی صورت میں سو۱۰۰ من غلہ پیدا ہوا تو زمیندار پانچ من عشر میں دے، اور اگراجارہ میں دی گئی جسے لوگ نقشی کہتے ہیں مثلًاسو۱۰۰ روپیہ بیگھہ پر اٹھائی تو سیّدنا امام اعظم رضی اﷲتعالیٰ عنہ کے نزدیك کل عشر مالك زمین پر ہے اور صاحبین رحمہااﷲتعالیٰ کے نزدیك کل مزارع پر ہے زمیندار سے کچھ مطالبہ نہیں ۔ امام قاضی خاں نے قولِ اوّل کے اظہر ہونے کا ارشارہ کیا،
|
وعلیہ اقتصرالامام الخصاف وبہ جزم فی منظومۃ النسفی والا سعاف واعتمدہ المتاخرون کالخیر الرملی واسمٰعیل الحائك وحامد آفندی وغیر ھم رحمھم اﷲ تعالیٰ۔ |
امام خصاف نے اسی پر اکتفاء کیا ہے اور منظومہ نسفی اور اسعاف میں اسی پر جزم کیا ہے اور متاخرین مثلًا خیر رملی، اسمٰعیل حائک، حامدآفندی وغیرہم رحمہم اﷲتعالیٰ نے اسی پر اعتماد کیا ہے(ت) |
مگر حاوی قدسی میں قول دوم پر فتوٰی اور وُہ بھی لفظ ناخذ(ہم اسی کو لیں گے ۔ت)کہ آکد الفاظ فتوٰی سے ہے وہ تصحیح التزامی تھی اور یہ صریح ہے،
|
فی الدرالمختار العشر علی الموجر کخراج موظف وقالا علی المستاجر کمستعیر مسلم وفی الحاوی وبقولھما ناخذ و |
درمختار میں ہے کہ عشر کرایہ پر دینے والے پر ہے جیسا کہ مقرر خراج، صاحبین کے نزدیك عشرکرایہ دار پر ہے جیسے کہ مسلمان عاریۃًکوئی چیز لے۔ حاوی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع