دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

الملك انھا ملکہ فالقول لہ اوعلی من یخاصمہ فی الملك البرھان اھ۔ وقد قالوا ان وضع الید والتصرف من اقوی ما یستدل بہ علی الملك ولذا تصح الشھادۃ بانہ ملکہ ۔ وفی رسالۃ الخراج لابی یوسف لیس للامام ان یخرج شیأ من ید احد الا بحق ثابت معروف اھ والائمۃ اذاقالوافی الکنائس المبنیۃ للکفر انھا کانت فی بریۃ فاتصلت بھا عمارۃ المصر فا ولی ان یقولو اببقاء تلك الاراضی بید من ھی تحت ایدیھم با حتمال انھا کانت مواتا فاحییت او انھا انتقلت الیھم بوجہ صحیح اھ [1] ملتقطا الیٰ اٰخرما اطال واطاب واوضح الصواب ،ا ما ما قال فی اٰخرہ و الحاصل فی الاراضی الشامیۃ والمصریۃ ونحوھا ان  ما علم منھا  کونہ لبیت المال بوجہ شرعی فحکمہ ما ذکرہ الشارح عن الفتح (ای سقط الخراج وماخوذ اجرۃ)ومالم یعلم فھو ملك لاربابہ والماخوذ منہ خراج لااجرۃ

سبب ملك کے ذریعے حاصل ہُوئی ہے تو وہ اس کی ملك ہوگی اور اسی کا قول معتبر ہوگا یا جو اس کے ساتھ ملکیت میں مخا صمت کرے اس پر دلیل کا لانا ہوگا اھ اور فقہاء نے تصریح کی ہے کہ قبضہ اور تصرف،ملکیت پر قوی دلیل بنتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کے مالك ہونے پر شہادت دینا صحیح ہوتا ہے۔امام ابو یوسف کی کتاب الخراج میں ہے کہ کسی حاکم کے لیے یہ جائزنہیں کہ وہ کسی کے قبضہ سے کوئی شئے خارج کرے ماسوائے اس صورت کے جب دوسرے کا حق ثابت و معروف ہو،اھ،اور ائمہ نے ان گرجو ں کے بارے میں تصریح کی ہے جو کفار کی خاطر بنائے گئے وُہ ایسے بیابان میں تھے جو شہر کی عمارتوں سے متصل ہے تو یہاں اولیٰ یہی کہنا ہے کہ زمین انہی کی ملکیت میں باقی رہے گی جن کے وہ قبضہ میں ہے کیونکہ ممکن وُہ زمین غیر آبادہو اور ان لوگوں نے اسے آبا د کیا یا وہ ان لوگوں کی طرف بطریق صحیح منتقل ہُوئی ہو اھ یہ ان کی طویل، خوبصورت اور صواب کو واضح کرنے والی عبارت کا خلاصہ ہے ،اورا س کے آخر میں یہ جو کہا کہ شام، مصر اور ان کی طرح دیگر علاقوں کی اراضی کے بارے میں اگر یہ علم ہو کہ بطریق شرعی بیت المال کو حاصل ہُوئی ہیں تو ان کا حکم وہی ہے جس کا ذکر شارح نے فتح سے کیا (یعنی خراج ساقط ہوجائے گا اور جوحاصل کیا جائے گا وُہ اجرت ہوگی )اور جن زمینوں کا علم نہیں وہ ان کے مالکوں کی ہی ہوں گی اور اس سے خراج

 


 

 



[1] ردالمحتار           باب العشر والخراج والجزیۃ مصطفی البابی مصر         ۳/۲۸۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن