دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

 

الجواب :

زمین بہت صورتوں میں عشری ہوتی ہے بہت میں خراجی، بعض میں نہ عشری نہ خراجی، جن کی تفصیل کتبِ فقہ باب العشر و الخروج میں مذکورہند وستان کہ ایك ملك وسیع ہے اس کی مختلف زمینوں میں غالبًا وُہ سب یا اکثر صور متحقق، تو اس کی زمین کو نہ مطلقًا عشری کہہ سکتے ہیں نہ مطلقًا خراجی، عشر و خراج جو محاصل شرعیہ کے اقسام ہیں جن کے لیے شرع مطہر نے اصول و ضوابط و مواقع و مقادیر کی تقدیر فرمائی، انگریز اپنی قسطیں لینے میں اُس اصول کے پا بند نہیں بلکہ اُن کا قانون مالگزاری جُدا ہے کما لایخفی(جیسا کہ مخفی نہیں ہے ۔ت)

مسئلہ ۸۵:                       از لودھیانہ محلہ گرچو منگلی     مرسلہ شیخ محمد مقبول صاحب تاجر          ۲۱جمادی الاولیٰ ۱۳۱۶ھ

ماقول الفقھاء الحنفیۃ فی ان اراضی الھندیۃ التی فی ایدی المسلمین خراجیۃ ام عشریۃ۔ بینواتوجروا۔

فقہاء احناف کا ہندوستان کی اس زمین کے بارے میں کیا موقف ہے جو مسلمانوں کے قبضہ میں ہے، کیا وہ خراجی ہیں یا عشری؟بینواتوجروا۔(ت)

الجواب :

الارض کثیرا ماتکون عشریۃ کما فتح  ۱وقسم بیننا، وما اسلم ۲ اھلہ طوعا قبل ان تظفر بھم و عشریۃ اشتراھا ذمی من مسلم فاخذ ھا مسلم بشفعۃ ۳ اوردت علی البائع لفساد البیع  ۴ اوبخیار  ۵اورویۃ ۶ مطلقا او عیب  ۷با لقضاء وما احیاہ ۸ مسلم بقرب العشریا ت او لتسا وی القرب ۹ الیھا والی الخراجیات علی قول ابی یوسف المفتی بہ وسقاہ بماء عشری وحدہ اومع خراجی علی قول الطرفین و کالاحیاء جعلہ  ۱۰،۱۱  دارہ بستانا اومزرعۃ، کثیر اما تکون خراجیۃ کما

زمین بہت سی صورتوں میں عشری ہوتی ہے  جیسا کہ ان صورتوں میں ہے مثلًا (۱) زمین مفتوحہ اور مسلمانوں میں تقسیم شدہ ہے  (۲)وہاں کے باشندوں نے مسلمانوں کے غلبہ سے پہلے پہلے خوشی سے اسلام قبول کرلیا  ______  (۳) زمین عشری تھی اسے کسی ذمّی نے مسلمان سے خرید لیا پھر کسی مسلمان نے بذریعہ شفعہ حاصل کرلی (۴)یا فساد بیع کی وجہ سے  (۵)یا خیار شرط  (۶)یا خیار رؤیت ہر حال میں  (۷)یا عیب کی صورت میں قاضی کی قضا سے وُہ زمین بیچنے والے مسلمان کی طرف واپس لوٹ آئی ہے  (۸)جو مسلمان نے آباد کی ہو عشری زمین کےقریب  (۹)یا اس زمین کا قرب خراجی اور عشری زمین کے مساوی ہے امام ابو یوسف کے مفتی بہ قول کے مطابق ، اور اسے صرف عشری پانی یا عشری اور خراجی دونوں پانی سیراب کرتے ہوں طرفین کے

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن