دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

عطار کامل اگرطبیب حادق کے مدارك عالیہ تك نہ پہنچے معذور ہے خصو صًا ملك اطبائے حذّاق امام ائمہ آفاق جو ثریا سے علم لے آیا، جس کی دقتِ مقاصد کو اکابر ائمہ نے نہ پایا، بھلا امام بخاری تو نہ تابعین سے ہیں نہ تبع تابعین سے، امام اعظم کے پانچویں درجے میں جاکر شاگرد ہیں، خود حضرت امام اجل سلیمٰن اعمش کہ اجلہ تابعین و امام ائمہ محدثین سے ہیں حضرت سیّد نا انس بن مالك انصاری رضی اﷲتعالیٰ عنہ خادمِ رسول اﷲصلی اﷲتعالےٰ علیہ وسلم کے شاگرد اور ہمارے امام اعظم رحمہ اﷲتعالیٰ کے استاد، ان سے کچھ مسائل کسی نے پُوچھے اس وقت امام اعظم رضی اﷲتعالیٰ عنہ بھی وہاں تشریف فرما تھے امام اعمش نے ہمارے امام سے فتوٰی لیا، ہمارے امام نے سب مسائل کا فورًا جواب دیا، اعمش نے کہا یہ جواب آپ نے کہاں سے پیدا کیے؟فرمایا ان حدیثوں سے جو میں نے خود آپ سے سُنیں اور وُہ احادیث مع اسانید پڑھ کر بتادیں، امام اعمش نے کہا:

حسبك ماحد ثتك بہ فی مائۃ یوم تحدثنی بہ فی ساعۃ واحدۃ، ماعلمت انك تعمل بھذہ الاحادیث،یا معشرالفقھاء انتم الاطباء ونحن الصیادلۃ وانت ایھا الرجل بکلاالطرفین۔[1]

یعنی بس کیجئے میں نے جو حدیثیں سَو دن میں بیان کِیں آپ نے گھڑی بھر میں مجھے سنا دیں، مجھے معلوم نہ تھا کہ آپ احادیث میں یہ کام کرتے ہیں اے مجتہد!تم طبیب ہو اور ہم محدثین عطار۔ اور اے ابوحنیفہ!تم نے دونوں کنارے گھیر لیے۔

یہ روایت امام ابنِ حجر مکّی شافعی وغیرہ ائمہ شافعیہ وغیرہم نے اپنی تصانیف خیرات الحسان وغیرہا میں بیان فرمائی، یہ تو یہ خود ان سے بدرجہا اجل واعظم ان کے استاذاکرم و اقدم امام عامر شعبی جنھوں نے پانسو صحابہ کرام رضی اﷲتعالیٰ عنہم کو پایا حضرت امیر المومنین مولی علی وسعد بن ابی وقاص و سعید بن زید وابوہریرہ و انس بن مالك و عبد اﷲ بن عمر و عبد اﷲبن عباس و عبداﷲبن زبیر و عمران بن حصین و جریر بن عبداﷲ ومغیرہ بن شعبہ و عدی بن حاتم و امام حسن و امام حسین وغیرہم بکثرت اصحابِ کرام رسول اﷲصلی اﷲتعالےٰ علیہ وسلم کے شاگرد اور ہمارے امام اعظم رحمہ اﷲتعالیٰ کے استاذ جن کا پایہ رفیع، حدیث میں ایسا تھا کہ فرماتے ہیں بیس۲۰ سال گزرے ہیں کسی محدّث سے کوئی حدیث میرے کان تك ایسی نہیں پہنچی جس کا علم مجھے اس محدث سے زائد نہ ہو۔ ایسے مقام والا مقام با آں جلالتِ شان فرماتے ہیں:

انالسنابا لفقھاء ولکنا سمعنا الحدیث فروینا للفقھاء من اذا

ہم لوگ فقیہ و مجتہد نہیں ہم نے تو حدیثیں سُن کر فقیہوں کے آگے روایت کردی ہیں جو ان پر مطلع ہوکر

 


 

 



[1] الخیرات الحسان الفصل الثلاثون فی سندہ فی الحدیث    ایم ایچ سعید کمپنی کراچی      ص ۱۴۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن