دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

اذااردت ان تشتری فبع التمرببیع اٰخرثم اشتر بہ۔[1]

ناچاہو تو اپنے چھوہارے اورچیز سے پہلے بیچ پھر اس سے اچھے چھوہارے مول لے لو۔

یہ شرعی حیلے نہیں تو اور کیا ہیں، باب حیل واسع ہے، اگر کلام کو وسعت دی جائے تطویل لازم آئے۔ اہلِ انصاف کواسی قدر بس ہے، پھر جب اﷲ و رسول اجازت دیں تعلمیں فرمائیں تو ابو یوسف پر کیا الزام آسکتا ہے،ہاں ہمارے امام اعظم و امام محمد رضی اﷲتعالیٰ عنہم نے یہ خیال فرمایا کہ کہیں اس کی تجویز عوام کے لیے مقصد شنیع کا دروازہ کھولے ، لہذا ممانعت فرمادی، اور ائمہ فتویٰ نے اسی منع ہی پر فتوٰی دیا، امام بخاری بھی اگر امام محمد کا ساتھ دیں اور یہ قول امام ابی یوسف پسند نہ کریں تو امام ابی یوسف کی شانِ جلیل کو کیا نقصان، وُہ کون سا مجتہد ہے جس کے بعض اقوال دوسروں کو مرضی نہ ہوئے ، یہ رَد وقبول تو زمانہ صحابہ کرام رضی اﷲتعالیٰ عنہم سے بلا نکیر رائج و معمول ہے، نہ بخاری کے اقوال مذکورہ میں کوئی کلمہ سخت نفرت کا ہے،اُن سے صرف اتنا نکلتا ہے کہ یہ قول انھیں مختار نہیں، اور ہو بھی تو ان کی نفرت امامِ مجتہد کو کیا ضرر دے سکتی ہے خصوصًاائمہ حنفیہ لاسیما امام الائمہ امام اعظم رضی اﷲتعالےٰ عنہ وعنہم کہ امام بخاری کے امام و متبوع سیّد نا امام شافعی رضی اﷲتعالےٰ عنہ جن کی نسبت شہادت دیتے ہیں کہ تمام مجتہدین امام ابو حنیفہ کے بال بچّے ہیں ،حفظِ حدیث ونقدِ رجال و تنقیحِ صحت و ضعفِ روایات میں امام بخاری کا اپنے زمانے میں پایہ رفیع والا،صاحبِ رتبہ بالا ،مقبولِ معاصرین ومقتدائے متاخرین ہونا مسلّم۔ کتبِ حدیث میں  ان کی کتاب بیشك نہایت چیدہ و انتخاب جس کے تعالیق و متابعات و شواہد کو چھوڑ کر اصولِ مسانید پر نظر کیجئے تو ان میں گنجائش کلام تقریبًا شاید ایسی ہی ملے جیسے مسائل ثانیہ امام اعظم میں ،اور یہ بھی بحمداﷲحنفیہ وشاگردان ابو حنیفہ وشاگردانِ شاگرد ابو حنیفہ مثل امام عبد اﷲبن المبارك و امام یحیٰی بن سعید قطان وامافضیل بن عیاض وامام مستعربن کرام وامام وکیع الجراح وامام لیث بن سعد وامام معلی بن منصور رازی وامام یحیٰی بن معین وغیرہم ائمہ دین رحمۃاﷲعلیہم اجمعین کا فیض تھا کہ امام بخاری نے اُن کے شاگردوں سے علم حاصل کیا اوراُن کے قدم پر قدم رکھا اور خود امام بخاری کے استاذ اجل امام احمد بن حنبل، امام شافعی کے شاگردہیں ،وہ امام محمد کے،وہ امام ابویوسف کے ،وہ امام ابو حنیفہ کے،رضی اﷲتعالیٰ عنہم اجمعین، مگر یہ کارِ اہم ایسا نہ تھا کہ امام بخاری اس میں ہمہ تن مستغرق ہوکر دوسرے کا ر اجل و اعظم یعنی فقاہت و اجتہاد کی بھی فرصت پاتے، اﷲ عزو جل نے انھیں خدمت الفاظ کریمہ کے لیے بنا یا تھا،خدمتِ معانی ائمہ مجتہدین خصوصًا امام الائمہ ابوحنیفہ کا حصّہ تھا۔ محدّث و مجتہد کی نسبت عطّا ر و طبیب کی مثل ہے، عطّاردواشناس ہے اُس کی دُکان عمدہ عمدہ دواؤں سے مالامال ہے مگر تشخیصِ مرض و معرفتِ علاج و فریقِ استعمال طبیب کاکام ہے،


 

 



[1] صحیح البخاری   کتاب الوکالت  باب اذباع الوکیل شیأ فاسداًالخ  قدیمی کتب خانہ کراچی۱ /۳۱۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن