دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

ویسلمہ الیہ ثم یستوھبہ۔[1]

جب کوئی امتناعِ  وجوب زکوٰۃ کے لیے حیلہ کرتا ہے کہ وُہ اس بات سے ڈرتا ہے کہ اگر اس نے زکوٰۃ ادا نہ کی تو گناہگار ہوگا، تو اس کے لیے راستہ یہ ہے کہ سال گزرنے سے پہلے نصاب کسی باعتماد آدمی کے حوالے کردے پھر اس سے بطور ہبہ واپس لے لے۔ (ت)

دیکھو تصریح ہے کہ یہ حیلہ گناہ سے بچنے کے لیے، نہ کہ معاذاﷲگناہ میں پڑنے کے واسطے۔ حیلِ شرعیہ کا جواز خود قرآن واحادیثِ سیّد المرسلین صلّی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم سے ثابت ہے، ایّوب علیہ الصلوٰۃ و السّلام نے قسم کھائی تھی کہ اپنی زوجہ مقدّسہ کو سو۱۰۰ کوڑے ماریں گے، رب العزت عز جلالہ نے فرمایا:

وَ خُذْ بِیَدِکَ ضِغْثًا فَاضْرِبۡ بِّہٖ وَلَا تَحْنَثْ ؕ[2]

یعنی سَو قمچیوں کی ایك جھاڑو بنا کر اُس سے ایك دفعہ مارلو اور قسم جُھوٹی نہ کرو۔

حضور سیّد عالم صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے ایك کمزور شخص پر حد لگانے میں اسی حیلہ جمیلہ پر عمل فرمایا ارشاد ہوا:

خذوالہ عثکالا فیہ مائۃ شمراخ ثم اضربوہ بہ ضربۃ واحدۃ۔[3]رواہ احمد وابن ماجۃ وابو داؤد و بمعناہ البغوی فی شرح السنۃ الاولان عن ابی امامۃ بن سھل عن سعید بن سعد بن عبادۃ والثالث عن ابی امامۃ بن سھل عن بعض الصحابۃ من الانصار والرابع عن سعید بن سعد بن عبادۃ رضی اﷲتعالیٰ عنہ اتی النبی صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم برجل، الحدیث ،[4] ھذا حدیث حسن الاسناد ورواہ الرؤیانی فی مسندہ فقال حدثنا محمد بن المثنی نا عثمٰن بن عمر نا فلیح عن سھل بن سعد ان ولیدۃ فی عھد رسول اﷲ

شاخہائے خرما کا ایك گچّھا لے کر جس میں سوشاخیں ہوں اُس سے ایك بار مار دو(اسے امام احمد، ابن ماجہ،ِ ابوداؤد نے' اور معنًا بغوی نے شرح السنۃ میں روایت کیا ہے، پہلے دونوں محدثین نے حضرت ابو امامہ بن سہل اور انہوں نے سعید بن سعد بن عبادہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے اور تیسرے نے حضرت امامہ بن سہل سے ، انہوں نے ایك انصاری صحابی سے روایت کی ہے، اور چوتھے نے حضرت سعید بن سعد بن عبادہ سے روایت کیا کہ نبی پاك صلی اﷲتعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمتِ ا قدس میں ایك شخص کو لایا گیا، الحدیث. اس حدیث کی سند حسن ہے اور اسے رؤیانی نے اپنی سند یُوں روایت کیا کہ ہمیں محمد بن مثنیٰ نے انھیں

 


 

 



[1] فتاوٰی سراجیۃ         کتاب الحیل والخوارج         منشی نولکشور لکھنؤ        ص۱۵۴

[2] القرآن ۳۸ /۴۴

[3]   مسند امام احمد بن حنبل حدیث سعید بن سعد بن عبادہ رضی اﷲعنہ    دارالفکر بیروت    ۵ /۲۲۲

[4] شرح السنۃ         باب حد المریض     حدیث ۲۵۹۱            المکتب الاسلامی بیروت        ۱۰ /۳۰۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن