30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
التائبادی قدرأی فی المنام ان شافعی المذہب قال فی مجلس النبی صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم ان ابا یوسف جوزحیلۃ فی اسقاط الزکوٰۃ فقال صلّی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم ان ماجوزہ ابویُوسف حق اوصدق۔ [1] |
اس کی تائید وُہ واقعہ کرتا ہے جو ہمارے نزدیك صحت کے ساتھ ثابت ہے کہ اپنے وقت کے افضل العلماء اکمل العرفاء ، زین الملّت والدّین ابوبکر التائبادی نے خواب میں دیکھا کہ شافعی المذہب شخص نے مجلسِ نبی صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم میں عرض کیا کہ ابو یوسف نے اسقاطِ زکوٰۃ میں حیلہ کو جائز رکھا ہے تو آپ صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ابویوسف نے جو تجویز کیا ہے وہ حق یا درست ہے (ت) |
سابعًا :بعد وجوب،منع کا حیلہ بالا جماع حرام قطعی ہے، یہاں کلام منع وجوب میں ہے یعنی وُہ تدبیرکرنی کہ ابتدًا زکوٰۃ واجب ہی نہ ہو۔ اما م ابو یوسف فرماتے ہیں اس میں کون سے حکم کی نافرمانی ہوئی،اﷲعزوجلّ نے سال تمام ہونے پر زکوٰۃ فرض کی جو بعد وجوب ادانہ کرے بالاجماع عاصی ہے، یہ کہاں فرض کیا ہے کہ اپنے مال پر سال گزر بھی جانے دو ،جس طرح یہ فرض فرمایا ہے کہ جو زادوراحلہ و قدرت رکھتا ہو حج کرے یہ کب فرض کیا ہے کہ زادوراحلہ واستطاعت کے قابل مال جمع بھی کر، یونہی ہر گز واجب کیا مستحب بھی نہیں کہ قدر نصاب مال جوڑ کر سال بھر رکھ چھوڑو تاکہ زکوٰۃ واجب ہو، ائمہ دین کو تعلیم غل کی طرف منسوب کرنا بد گمانی ہے جو عوام مسلمین پر بھی جائز نہیں، اور حق یہ ہے کہ امامِ ممدوح کا یہ قول بھی اس لیے نہیں کہ لوگ اسے دستاویز بنا کر زکوٰۃ سے بچیں بلکہ وہ وقتِ ضرورت و حاجت پر محمول ہے، مثلًاکسی پر حج فرض ہوگیا تھا، مال چوری ہوگیا، مصارفِ حج ونفقۃ عیالی کے لیے ہزار درہم کی ضرورت ہے اس سے کم میں نہ ہوگا محنت و کوشش سے جمع کئے، آج قافلہ جائے کو ہے کل سالِ زکوٰۃ تمام ہوگا، اگر پچیس درہم نکل جائیں گے مصارف میں کمی پڑے گی، یہ ایسا حیلہ کرے کہ حجِ فرض سے محروم نہ رہے، یا کوئی شخص اپنے حال کو جانتا ہے کہ زکوٰۃ اُس سے ہرگز ہر گز قطعًانہ دی جائے گی، اُس کا نفس ایسا غالب ہے کہ کسی طرح اس فرض کی ادا پر اصلًا قدرت نہ دے گا، یہ اس خیال سے ایسا کرے کہ بعد فرضیّت ترك ادا وارتکابِ گناہ سے بچوں توازقبیل من ابتلی بلتیین اختارا ھو نھما (جو شخص دو مشکلات میں گِھر جائے ان میں سے آسان کو اختیار کرے۔ت)ہوگا۔ سراجیہ میں ہے:
|
اذا ارادان یحتال لامتناع وجوب الزکوٰۃ لما انہ خاف ان لا یؤدی فیقع فی المأثم فا لسبیل ان یھب النصاب قبل تمام الحول من یثق بہ |
جب کوئی امتناعِ وجوب زکوٰۃ کے لیے حیلہ کرتا ہے کہ وُہ اس بات سے ڈرتا ہے کہ اگر اس نے زکوٰۃ ادا نہ کی تو گناہگار ہوگا، تو اس کے لیے راستہ یہ ہے کہ سال گزرنے سے پہلے نصاب کسی باعتماد آدمی کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع