دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

ان الذین فی قلو بھم ز یغ فیتبعون ھفوات بدرت مھما ندرت یبتغون الفتنۃ فی الدین وایذاء قلوب المسلمین واﷲالمستعان علی الطاغین والمردۃ الباغین ولا حول ولا قوۃ الا باﷲالعلی العظیم۔

____بلاشبہ وہ لوگ جن کے دلوں میں ٹیڑھ ہے وہ ان ہفوات کی اتباع کرتے ہین جیسے بھی وُہ ظاہر ہوں اور اس سے دین میں فتنہ برپا کرکے مسلمانوں کے دلوں کو ایذا دیتے ہیں، ان سرکشوں اور مردود باغیوں کے خلاف اﷲتعالیٰ مدد فرمانے والاہے۔(ت)

سادسًا:مجرد استقباح و استبعاد بے دلیل شرعی مسموع نہیں، نہ احکام زہد احکامِ شرع پر حاکم نماز میں قلّتِ خشوع کو اہلِ سلوك کیا کیا سخت و شنیع مذمتیں نہیں کرتے، ایسی نماز کو باطل و مہمل و فاسد و مختل سمجھتے ہیں۔ اور فقہاء کااجماع ہے کہ خشوع نہ رکنِ نماز ہے نہ فرض نہ شرط، مانحن فیہ کا محلِ اجتہاد نہ ہونا مخالف نے نہ بتایا نہ قیامت تك بتاسکتا ہے ، پھر اجتہاد مجتہد پر طعن کیا معنی رہا، فعل اگر بفرضِ غلط ایك آدھ باروقوع بسندِ معتمد ثابت بھی ہوجائے تو کرنے اور کیا کرنے میں زمین آسمان کابل ہے، نہ کان یفعل تکرار میں نص،کما بیّناہ فی التاج المکلل فی انارۃ مد لول کان یفعل (جیسا کہ ہم نے اس بات کو اپنے رسالہً التاج المکلل فی انارۃ مدلول کان یفعل''میں بیان کیاہے۔ت) واقعہ حال محتمل صدا حتمال ہوتا ہے عروض ضرورت یا امراہم یا کُچھ نہ سہی تو بیان جواز ہی کہ فعلًا قولًا سے اکمل واتم اور (یہ اُن کی فقہ سے ہے ) تصویب نہیں، اس کے معنی اس قدر کہ یہ اُنکا اجتہاد ہے جس کا حاصل صرف منع طعن ہے کہ مجتہد اپنے اجتہاد پرملام نہیں، جس طرح حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اﷲتعالیٰ عنہما نے عکرمہ کو جب اُنھوں نے امیر معاویہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ کی شکایت کی کہ وتر کی ایك رکعت پڑھی،جواب دیا دعہ فــــ فانہ فقیہ [1]انھیں کچھ نہ کہہ کہ وہ مجتہد ہیں رواہ البخاری(اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ت) . ہاں دربارہ تصویب وتصدیق یہ حکایت کُتب میں منقول ہے کہ امام زین الملّۃ والدّین ابوبکر خواب میں زیارتِ اقدسِ حضورسیّدِ عالم صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم سے مشرف ہُوئے کسی شافعی المذہب نے امام ابویوسف کا یہ قول حضور کے سامنے عرض کیا، حضورِاقدس صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ابویوسف کی تجویز حق ہے، یا فر مایا درست ہے۔ شرح نقایہ میں ہے:

وقد ایدہ ما صح عندنا ان افضل العلماء فی زمانہ واکمل العرفاء فی اوانہ زین الملۃ والدین ابوبکر

اس کی تائید وُہ واقعہ کرتا ہے جو ہمارے نزدیك صحت کے ساتھ ثابت ہے کہ اپنے وقت کے افضل العلماء اکمل العرفاء ، زین الملّت والدّین

 

فــــ :بخاری کے مقام مذکور پر دوحدیثیں منقول ہیں ایك کے الفاظ یہ ہیں دعہ فانہ صحب رسول اﷲصلے اﷲعلیہ وسلم اور دوسری کے الفاظ یوں قال اصاب انہ فقیہ۔اعلٰحضرت علیہ الرحمۃ نے دونوں حدیثوں کا اختیار نقل کیا ہے۔ نذیر احمد )


 

 



[1] صحیح بخاری باب ذکر معاویہ         قدیمی کتب خانہ کراچی۱/۵۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن