30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ بھی ایسی کتاب میں خصوصًا جس میں تو وُہ حدیثیں خود رسول اﷲصلے تعالیٰ علیہ وسلم کی طرف ایسی منسوب ہیں جن کی نسبت ائمہ حدیث نے جزم کیا کہ باطل و موضوع و مکذوب ہیں۔
|
ولکل فن رجال و لکل رجال مجال ویا بی اﷲ العصمۃ الا لکلامہ و لکلام رسولہ صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم۔ |
ہر فن کے ماہرین ہیں اور تمام ماہرین میں خطا کا امکان ہے۔ اﷲتعالےٰ نے عصمت صرف اپنے کلام اور اپنے رسول صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کے کلام ہی کو عطا فرمائی ہے۔(ت) |
مجتہد کے اجتہاد میں کسی فعل کا جوازآنا اور بات اور خود اس کا مرتکب ہونا اور بات، یہ اساطین دین الٰہی بار باعوام کے لے رخصت بتاتے اور خود عزیمت پر عمل کرتے۔ سیّدنا امام اعظم امام الائمہ سراج الامہ کاشف الغمہ مالك الازمہ رضی اﷲتعالےٰ عنہ فرماتے ہیں:
|
لا احرم النبیذالشدید دیانۃ ولا اشربہ مروء ۃ۔ |
میں نبیذ کو دیانۃً حرام نہیں کہتا لیکن مروتًا اسے پیتا نہیں ہُوں۔(ت) |
اُن کے شاگرد کے شاگرد محمد بن مقاتل رازی کہتے ہیں:
|
لواعطیت الدنیا بحذافیرھا ماشربت المسکر یعنی نبیذ التمروالزبیب ولو اعطیت الدّنیا بحذافیرھا ماافتیت بانہ حرام،[1]ذکرہ الامام البخاری فی الخلاصۃ۔ |
اگر تمام دنیا مجھے دے دی جائے تو میں نشہ آور چیز یعنی تمر اور زبیب کا نبیذ نہ پیوں گا، اور اگر مجھے تمام دنیا عطا کردی جائے تو میں اس کے حرام ہونے کا فتوٰی نہیں دے سکتا، امام بخاری نے خلاصہ میں اس کا ذکر کیا ہے۔(ت) |
خامسًا:امام حجۃ الاسلام غزالی قدس سرہ الشریف احیاء العلوم شریف فرماتے ہیں :
|
فان قیل ھل یجوز لعن یزید لانہ قاتل الحسین واٰمربہ قلنا ھذالم یثبت اصلا فلا یجوز ان یقال انہ قتل او امربہ مالم یثبت فضلا عن اللعنۃ لانہ |
اگر سوال کیا جائے کہ کیا یزید پر لعنت کرنا جائز ہے کیونکہ وُہ امام حسین رضی اﷲتعالیٰ عنہ کاقاتل ہے یا اس نے آپ کے قتل کا حکم دیا ہے، تو ہم کہتے ہیں کہ یہ اصلًاثابت نہیں جب تك یہ ثابت نہ ہوجائے تو اسے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع