دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

اربع فرضھن اﷲفی الا سلام فمن جاء بثلث لم یغنین عنہ شیئًا حتی یاتی بھن جمیعًا الصّلوۃ والزکوٰۃ وصیام رمضان وحج البیت۔[1] رواہ الامام احمد فی مسندہ بسند حسن عن عمارۃ بن حزم رضی اﷲتعالیٰ عنہ۔

چار ۴ چیزیں اﷲتعالیٰ نے اسلام میں فرض کی ہیں جوان میں سے تین ادا کرے وہ اسے کچھ کام نہ دیں جب تك پُوری چاروں نہ بجا لائے نماز ، زکوٰۃ، روزہ رمضان، حجِ کعبہ(اسے امام احمد نے اپنی مسند میں سندِ حسن کے ساتھ حضرت عمارہ بن حزم رضی اﷲتعالےٰ عنہ سے روایت کیا۔ ت)

سیّد نا عبداﷲبن مسعود رضی اﷲتعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:

امرنا باقام الصلٰوۃ وایتاء الزکٰوۃ ومن لم یزك فلا صلٰوۃ لہ۔ [2] رواہ الطبرانی فی الکبیر بسند صحیح۔

ہمیں حکم دیا گیا کہ نماز پڑھیں اور زکوٰۃ دیں اور جو زکوٰۃ نہ دے اس کی نماز قبول نہیں (اسے طبرانی نے المعجم الکبیر میں صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ت)

سبحان اﷲ! جب زکوٰۃ نہ دینے والے کی نماز، روزے،حج تك مقبول نہیں تو اس نفل خیرات نام کی کائنات سے کیا امید ہے بلکہ انہی سے اصبہانی کی روایت میں آیا کہ فرماتے ہیں:

من اقام الصلٰوۃ ولم یؤت الزکوۃ فلیس بمسلم ینفعہ۔[3]

جو نماز ادا کرے اور زکوٰۃ نہ دے وہ مُسلمان نہیں کہ اسے اس کا عمل کام آئے۔

الٰہی !مسلمان کو ہدایت فرما آمین! با لجملہ اس شخص نے آ  ج تك جس قدر خیرات کی ،مسجد بنا ئی ،گاؤں وقف کیا ،یہ سب امور صحیح و لازم تو ہو گئے کہ اب نہ دی ہو ئی خیرات فقیر سے واپس کر سکتا ہے نہ کئے ہوئے وقف کو پھیر لینے کا اختیا ر رکھتا ہے ،نہ اس گاؤں کی توفیر ادائے زکٰوۃ ،خواہ اپنے اور کسی کام میں صرف کر سکتا ہے کہ وقف بعد تمامی لازم و حتمی ہو جاتا ہے جس کے ابطال کا ہر گز اختیا ر نہیں رہتا ۔

فی الدرالمختار الوقف عند ھما ھو حبسھا علی ملك اﷲتعالیٰ فیلزم فلا یجوز

درمختار میں ہے کہ وقف صاحبین کے نزدیك اﷲتعالیٰ کی ملکیت میں چلے جانے کی وجہ سے لازم ہوجاتا ہے

 


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل         حدیث زیاد بن نعیم         دارالفکربیروت         ۴ /۲۰۱، کنزالعمال بحوالہ ھب عن عمارہ بن حزم حدیث ۳۳         موسسۃالرسالہ بیروت         ۱ /۳۰

[2] مجمع الزوائد بحوالہ المعجم الکبیر     باب فرض الزکوٰۃ         دارالکتاب العربی بیروت         ۳/۶۲

[3] الترغیب والترھیب بحوالہ اصبہانی     الترھیب من منع الزکوٰۃ         مصطفیٰ البابی مصر ۱ /۵۴۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن