دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

آئے گا۔ سبحان اﷲ! جب ایك کھنڈ ساری کے مطالبہ کا یہ حال ہے تو ملك الملوك احکم الحاکمین جل وعلا کے قرض کا کیا پُوچھنا! لاجرم محمد بن المبارك بن الصباح اپنے جزءِ املا اور عثمان بن ابی شیبہ اپنی سنن اور ابو نعیم حلیۃ الاولیاء اور ھنّا د فوائد اور ابن جریر تہذیب الآثار میں عبد الرحمٰن بن سابط و زید و زبید پسرانِ حارث و مجاہد سے راوی:

لما حضرابابکرن الموتُ دعا عمر فقال اتق اﷲیا عمر واعلم ان لہ عملا بالنھار لا یقبلہ باللیل و عملا باللیل لا یقبلہ بالنھار واعلم انہ لایقبل نافلۃ حتی تؤدی الفریضۃ [1]الحدیث۔ ذکرہ العلامۃ ابراھیم بن عبد اﷲالیمنی المدنی الشافعی فی الباب الثالث عشر من کتاب"القول الصواب فی فضل عمر بن الخطاب"وفی الباب التاسع عشر من کتاب"التحقیق فی فضل الصدیق"وھو اول کتب کتابہ"الاکتفا فی فضل الابعۃ الخلفاء"ورواہ الامام الجلیل الجلال السیوطی رحمہ اﷲتعالیٰ فی الجامع الکبیر فقال عن عبدالرحمٰن بن سابط و زید و زبید بن الحارث و مجاہد قالو الما حضر الخ [2]

یعنی جب خلیفہ رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم سیّد ناصدیقِ اکبر رضی اﷲتعالیٰ عنہ کی نزع کا وقت ہوا امیر المومنین فاروق اعظم رضی اﷲتعالےٰ عنہ کو بلا کر فرمایا: اے عمر !اﷲسے ڈرنا اور جان لو کہ اﷲکے کچھ کام دن میں ہیں کہ انھیں رات میں کرو تو قبول نہ فرمائے گا اور کچھ کام رات میں کہ انھیں دن میں کرو تو مقبول نہ ہوں گے، اور خبردار رہو کہ کوئی نفل قبول نہیں ہوتا  جب تك فرض ادا نہ کرلیا جائے الحدیث (اسے علامہ ابراہیم بن عبد اﷲالیمنی المدنی الشافعی نے القول الصواب فی فضل عمر بن الخطاب کے باب نمبر ۱۳ میں اور کتاب التحقیق فی فضل الصدیق کے باب نمبر۱۹میں ذکر کیا ہے،یہ ؛پہلی کتاب ہے، جو انہوں نے خود لکھی ہے جس کا نام"الا کتفاء فی فضل الاربعۃ الخلفاء"ہے'اسے امام جلیل جلال الدین سیوطی رحمہ اﷲتعالیٰ نے جامع الکبیر میں عبد الرحمٰن بن سابط اور زید و زبید بن الحارث اور مجاہد سے روایت کیا کہ جب نزع کا وقت آیا۔ت)

حضور پُر نور سیّد نا غوث اعظم مولائے اکرم حضرت شیخ محی الملّۃ والدّین ابو محمد عبد القادر جیلانی رضی اﷲتعالٰی عنہ نے اپنی کتاب مستطاب فتوح الغیب شریف میں کیا کیا جگر شگاف مثالیں ایسے شخص کے لیے ارشاد فرمائی ہیں جوفرض چھوڑ کر نفل بجالائے۔ فرماتے ہیں: اس کی کہاوت ایسی ہے جیسے کسی شخص کو بادشاہ


 

 



[1] حلیۃ الاولیاء، ذکرالمہاجرین نمبر۱ ابوبکر الصدیق             دارلکتاب العربی بیروت         ۱ /۳۶

[2] المسا نید والمراسیل من الجامع الکبیرحدیث ۱۸۹ م سند ابوبکر الصدیق دارالفکر بیروت ۱۳/۵۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن