دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

فرمایا: تویہ ہی جہنّم میں لے جانے کو بہت ہیں۔ [1]رواہ ابو داود والدار قطنی عن ام المؤمنین رضی اﷲتعالیٰ عنہا (اسے ابو داؤد اور دار قطنی نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲتعالیٰ عنہا سے روایت کیا۔ ت)

حدیث۱۷: کہ حضور ِ اقدس صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: زکوٰۃ نہ دینے والا قیامت کے دن دوزخ میں ہوگا ۔[2]رواہ الطبرانی عن انس رضی اﷲتعالیٰ عنہ (اسے طبرانی نے حضرت انس رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔ ت)

حدیث۱۸: فرماتے ہیں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم: دوزخ میں سب سے پہلے تین شخص جائیں گے، ان میں ایك وُہ تونگر کہ اپنے مال میں عزوجل کا حق ادا نہیں کرتا۔[3]رواہ ابن خزیمہ وابن حبان فی صحیحھما عن ابی ھریرہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ (اسے ابن خزیمہ اور ابن حبان نے اپنی اپنی صحیح میں حضرت ابُو ہریرہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔ت)

غر ض زکوٰۃ نہ دینے کی جانکاہ آفتیں وُہ نہیں جن کی تاب آسکے، نہ دینے والے کو ہزار سال ان سخت عذابوں میں گرفتاری کی امید رکھنا چا ہئے کہ ضعیف البنیان انسان کی کیا جان، اگر پہاڑوں پر ڈالی جائیں سُرمہ ہوکر خاك میں مل جائیں، پھر اس سے بڑھ کر احمق کون کہ اپنا مال جُھوٹے سچے نام کی خیرات میں صرف کرے اور اﷲعزوجل کا فرض او راس بادشاہ قہار کا  وُہ بھاری قرض گردن پر رہنے دے، شیطان کا بڑا دھوکا ہے کہ آدمی کو نیکی کے پردے میں ہلاك کرتا ہے،نادان سمجھتا ہی نہیں، نیك کام کررہا ہوں، اور نہ جانا کہ نفل بے فرض نرے دھوکے کی ٹٹی ہے، اس کے قبول کی امید تو مفقود اور اس کے ترك کا عذاب گردن پر موجود۔ اے عزیز! فرض خاص سلطانی قرض ہے اور نفل گویا تحفہ و نذرانہ۔ قرض نہ دیجئے اور بالائی بیکار تحفے بھیجئے وُہ قابلِ قبول ہوں گے خصوصًا اس شہنشاہ  غنی کی بارگاہ میں جو تمام جہان و جہانیاں سے بے نیاز ؟ یوں یقین نہ آئے تو دنیا کے جُھوٹے حاکموں ہی کو آزمالے، کوئی زمین دار مال گزاری توبند  کر لے اور تحفے میں ڈالیاں بھیجا کرے، دیکھو تو سرکاری مجرم ٹھہرتا ہے یا اس کی ڈالیاں کچھ بہبود کا پھل لاتی ہیں !ذرا آدمی اپنے ہی گریبان میں منہ ڈالے،فرض کیجئے آسامیوں سے کسی کھنڈ ساری کارس بندھا ہوا ہے جب دینے کا وقت آئے وُہ رس تو ہرگز نہ دیں مگر تحفے میں آم خربوزے بھیجیں، کیا یہ شخص ان آسامیوں سے راضی ہوگا یا آتے ہوئے اس کی نادہندگی پر جو آزار انھیں پہنچا سکتا ہے ان آم خربوزے کے بدلے اس سے باز 


 

 



[1] سنن ابی داؤد         باب الکنز ما ھو و زکوٰۃ الحلی         آفتاب عالم پریس لاہور            ۱/۲۱۸

[2] مجمع الزوائد بحوالہ المعجم الصغیر     باب فرض الزکوٰۃ         دار الکتاب العربی بیروت             ۳/۶۴

[3] صحیح ابن خزیمہ باب لذکر اذ خال مانع الزکوٰۃ الخ  المکتب الاسلامی بیروت  ۴/۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن