دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

اس اژدہا سے کہیں مفر نہیں، ناچاراپنا ہاتھ اس کے مُنہ میں دے دے گا ،وہ ایسا چبائے گا جیسے نراونٹ چباتا ہے۔[1]رواہ مسلم عن جابر رضی اﷲتعالیٰ عنہ(اسے مسلم نے حضرت جابر رضی اﷲتعالٰی عنہ سے روایت کیا ہے۔ت)

حدیث۸: فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم:جب وُہ اژدہا اس پر دوڑے گا یہ پُوچھے گا تُو کون ہے؟ کہے گا میں تیرا وُہ  بے زکٰوتی مال ہوں جو چھوڑ مرا تھا جب یہ دیکھے گا کہ وُہ پیچھا کیے ہی جارہا ہے ہاتھ اس کے منہ میں دے دے گا وہ چبائے گا، پھر اس کا سارابدن چباڈالے گا۔ [2]اخرجہ البزار والطبرانی وابنا اخزیمۃ وحبان عن ثوبان رضی اﷲتعالیٰ عنہ(اسے بزار، طبرانی، ابن خزیمہ اور ابن حبان نے حضرت ثوبان رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کیا۔ ت)

حدیث۹:فرماتے ہیں صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم : وُہ اژدہا اُس کا منہ اپنے پھن میں لے کر کہے گا: میں تیرا مال ہوں میں تیرا  خزانہ ہُوں۔ [3]رواہ البخاری والنسائی عن ابی ہریرۃ رضی اﷲتعالیٰ عنہ (اسے بخاری اورنسائی نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے۔ ت)

حدیث۱۰:فرماتے ہیں صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم: فقیر ہرگز ننگے بُھوکے ہونے کی تکلیف نہ اُٹھائیں گے مگر اغنیاء کے ہاتھوں، سُن لو ایسے تونگروں سے اﷲتعالیٰ سخت حساب لے گا اور انھیں درد ناك عذاب دے گا۔ [4]رواہ الطبرانی عن امیر المؤمنین علی کرم اﷲتعالیٰ وجھہ (اسے طبرانی نے امیرالمومنین علی کرم اﷲتعالیٰ وجہہ سے روایت کیا۔ ت)

حدیث۱۱: عبد اﷲ بن مسعود رضی اﷲتعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : زکوٰۃ نہ دینے والا ملعون ہے زبانِ پاك محمد رسول اﷲ صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم پر ۔[5]رواہ ابن خزیمۃ واحمد وابو یعلیٰ وابن حبان (اسے


 

 



[1] صحیح مسلم         باب اثم مانع الزکوٰۃ         نور محمد اصح المطابع کراچی۱/۳۲۱

[2] کشف الاستار عن زوائد البزار باب فیمن منع الزکوٰۃ         مؤسسۃ الرسالہ بیروت      ۱/ ۴۱۸، المعجم الکبیر مروی از ثوبان رضی اﷲتعالیٰ عنہ حدیث ۱۴۰۸        مکتبہ فیصلیہ بیروت         ۲ /۹۱

[3] صحیح البخاری   باب اثم مانع الزکوٰۃ     قدیمی کتب خانہ کراچی۱/۱۸۸

[4] مجمع الزوائد بحوالہ معجم اوسط     باب فرض الزکوٰۃ     دارالکتاب العربی بیروت          ۳/۶،صحیح ابن خزیمہ باب ذ لعن لادی الصدقۃ المکتب الاسلامی بیروت ۴/ ۹

[5] صحیح ابن خزیمہ باب ذ لعن لادی الصدقۃ المکتب الاسلامی بیروت ۴/ ۹، کنز العمال بحوالہ ن  عن ابن مسعود حدیث ۹۷۵۰ موسسۃ الرسالۃ بیروت ۴ /۱۰۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن