30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عن الاحنف بن قیس (اسے امام بخاری و مسلم نے حضرت احنف بن قیس رضی اﷲتعالےٰ عنہ سے روایت کیا ہے۔ ت)اور فرمایا: میں نے حضورنبی کریم صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم کو فرماتے سُنا کہ پیٹھ توڑ کر کروٹ سے نکلے گا اور گُدّی توڑکر پیشانی سے۔[1]رواہ مسلم (اسے امام مسلم نے روایت کیا۔ت) اور اس کے ساتھ اور بھی ایك کیفیت سن رکھئے :
حدیث۵:حضرت عبداﷲبن مسعود رضی اﷲتعالیٰ عنہ نے فرمایا : کوئی روپیہ دوسرے روپے پر نہ رکھا جائے نہ کوئی اشرفی دوسری اشرفی سے چُھوجائے گی بلکہ زکوٰۃ دینے والے کاجسم اتنا بڑھا دیا جائے گا کہ لاکھوں کروڑوں جوڑے ہوں تو ہرروپیہ جُدا داغ دے گا۔ [2]رواہ الطبرانی فی الکبیر (اسے طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کیا ہے۔ ت) اے عزیز!کیا خدا و رسول کے فرمان کو یونہی ہنسی ٹھٹھاسمجھتا ہے یا پچاس ہزار برس کی مدّت میں یہ جانکاہ مصیبتیں جھیلنی سہل جانتا ہے، ذرا یہیں کی آگ میں ایك آدھ روپیہ گرم کرکے بدن پر رکھ دیکھ ، پھر کہاں یہ خفیف گرمی کہاں وہ قہر آگ، کہاں یہ ایك ہی روپیہ کہاں وُہ ساری عمر کا جوڑا ہوامال، کہاں یہ منٹ بھر دیر کہاں وہ ہزار دن برس کی آفت، کہاں یہ ہلکا ساچہکا کہاں وُہ ہڈیاں توڑکر پار ہونے والا غضب ۔ اﷲتعالٰی مسلمان کو ہدایت بخشے ، آمین !
حدیث۶:مصطفٰی صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جوشخص اپنے مال کی زکوٰۃ نہ دے گا وہ مال روزِ قیامت گنجے اژدہے کی شکل بنے گا اور اس کے گلے میں طوق ہو کر پڑےگا۔ پھر سیّد عالم صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم نے کتاب اﷲ سے اس کی تصدیق پڑھی کہ رب عزوجل فرماتا ہے:
|
سَیُطَوَّقُوۡنَ مَا بَخِلُوۡا بِہٖ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ ؕ[3] [4] رواہ ابن ماجۃ والنسائی وابن خزیمۃعن ان مسعود رضی اﷲتعالیٰ عنہ۔ |
جس چیز میں بخل کررہے ہیں قریب ہے کہ طوق بنا کر ان کے گلے میں ڈالی جائے قیامت کے دن۔ اسے ابن ماجہ، نسائی اور ابن خزیمہ نے حضرت عبداﷲابن مسعودرضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے(ت) |
حدیث۷: فرماتے ہیں حضورصلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم : وُہ اژدہا منہ کھول کر اس کے پیچھے دوڑے گا،یہ بھاگے گا، اس سے فرمایا جائے گا :لے اپنا وُہ خزانہ کہ چھپا کر رکھا تھا کہ میں اس سے غنی ہُوں ۔ جب دیکھے گاکہ
[1] صحیح مسلم باب اثم مانع الزکوٰۃ نور محمد اصح المطابع کراچی۱ /۳۲۱
[2] کشف الاستار عن زوائد البزار باب فیمن منع الزکوٰۃ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱/ ۴۱۸، المعجم الکبیر مروی از ثوبان رضی اﷲتعالیٰ عنہ حدیث ۱۴۰۸ مکتبہ فیصلیہ بیروت ۲ /۹۱
[3] صحیح البخاری باب اثم مانع الزکوٰۃ قدیمی کتب خانہ کراچی۱/۱۸۸
[4] مجمع الزوائد بحوالہ معجم اوسط باب فرض الزکوٰۃ دارالکتاب العربی بیروت ۳/۶۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع