دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

مالہ۔ [1]رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابن عمر رضی اﷲتعالیٰ عنھما۔

جو اﷲاور اﷲکے رسول پر ایمان لاتا ہواسے لازم ہے کہ اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کرے۔ اسے طبرانی نے معجم کبیر میں حضرت ابن عمر رضی اﷲتعالیٰ عنہما سے روایت کیا ہے۔

حدیث ۳: حضورپُر نور صلی اﷲتعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں : جس کے پاس سونا یا چاندی ہواور اس کی زکوٰۃ نہ دے قیامت کے دن اس زروسیم کی تختیاں بنا کر جہنم کی آگ میں تپائیں گے ،پھر ان سے اس شخص کی پیشانی اور کروٹ اور پیٹھ پر داغ دیں گے، جب وُہ تختیاں ٹھنڈی ہوجائیں گی پھر انھیں تپا کر داغیں گے قیامت کے دن کہ پچاس ہزار برس کا ہے، یونہی کرتے رہیں گے، یہاں تك کہ تمام مخلوق کا حساب ہوچکے۔ [2]اخرجہ الشیخان عن ابی ھریرۃ رضی اﷲتعالیٰ عنہ (بخاری و مسلم نے اسے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے۔ ت) مولیٰ تعالیٰ فرماتاہے:

وَالَّذِیۡنَ یَکْنِزُوۡنَ الذَّہَبَ وَالْفِضَّۃَ وَلَا یُنۡفِقُوۡنَہَا فِیۡ سَبِیۡلِ اللہِ ۙ فَبَشِّرْہُمۡ بِعَذَابٍ اَلِیۡمٍ ﴿ۙ۳۴﴾ یَّوْمَ یُحْمٰی عَلَیۡہَا فِیۡ نَارِجَہَنَّمَ فَتُکْوٰی بِہَا جِبَاہُہُمْ وَجُنُوۡبُہُمْ وَظُہُوۡرُہُمْ ؕ ہٰذَا مَاکَنَزْتُمْ لِاَنۡفُسِکُمْ فَذُوۡقُوۡا مَاکُنۡتُمْ تَکْنِزُوۡنَ ﴿۳۵﴾[3]

اور جو لوگ جوڑتے ہیں سونا چاندی اور اسے خدا کی راہ میں نہیں اٹھاتے یعنی زکوٰۃ ادانہیں کرتے انھیں بشارت دے دُکھ کی مار کی، جس دن تپا یا جائے گا وہ سونا چاندی جہنم کی آگ سے، پس داغی جائیں گی اس سے ان کی پیشانیاں اور کروٹیں اور پیٹھیں، یہ ہے جو تم نے اپنے لیے جوڑ کر رکھا تھا اب چکھو مزا اس جوڑنے کا۔

پھر اس داغ دینے کو بھی نہ سمجھے کہ کوئی چہکا لگادیا جائے گا یا پیشانی و پشت و پہلو کی چربی نکل کر بس ہوگی بلکہ اس کا حال بھی حدیث سے سُن لیجئے:

حدیث۴: سیّد نا ابُو ذر رضی اﷲتعالیٰ عنہ نے فرمایا : ان کے سر ، پستان پر وُہ جہنم کا گرم پتّھر رکھیں گے کہ سینہ توڑ کر شانہ سے نکل جائے گا اور شانہ کی ہڈی پر رکھیں گے کہ ہڈیاں توڑتا سینہ سے نکلے گا۔ [4]اخرجہ الشیخان


 

 



[1] المعجم الکبیر         حدیث ۱۳۵۶۱ عن عبداﷲابن عمر         مکتبہ فیصلیہ بیروت         ۱۲/۴۲۴

[2] صحیح مسلم         باب اثم مانع الزکوٰۃ             قدیمی کتب خانہ کراچی۱/۳۱۸

[3] القرآن ۹ /۳۴

[4] صحیح بخاری         کتاب الزکوٰۃ  باب ما ادی زکوٰتہ فلیس بکنز    قدیمی کتب خانہ کراچی۱/۱۸۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن