30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بعد کو ہوا، اب میرا نہ شوہر پر تقاضا ہے نہ یہ گفتگو ہُوئی کہ میں نے معاف کردیا بلکہ اپنا اُن کا معاملہ ایك سمجھ کر قرضہ میں دے دیا،اب جو زیور ہے وہ قرضہ سے بہت کم ہے لیکن زکوٰۃ کے لائق ہے اس صورت میں زکوٰۃ دینا فرض ہے یا نہیں؟اور خرچ بال بچّوں کا بہت ہے آمد بہت کم ہے،اگر زکوٰۃ فرض ہوتو کچھ ایسی صورت بتائے کہ جس میں زکوٰۃ بھی ادا ہوجائے اور خرچ کو تکلیف نہ ہو۔
(۲)جو روپیہ میری والدہ کے پاس سے مجھ کو ملا تھا میں نے شوہر کے قرضہ میں دے دیا یا گھر میں بال بچّوں کے خرچ میں صرف ہُوا زکوٰۃ کا حال معلوم نہ تھا مجھ پر فرض ہے۔ بینواتوجروا۔
الجواب:
(۱)عورت اور شوہر کا معاملہ دنیاکے اعتبار سے کتنا ہی ایك ہو مگر اﷲعزّوجل کے حکم میں وُہ جدا جدا ہیں، جب تمھارے پاس زیور زکوٰۃ کے قابل ہے اور قرض تم پر نہیں شوہر پر ہے تو تم پر زکوٰۃ ضرور واجب ہے اور ہر سال تمام پر زیور کے سوا جو روپیہ یا اور زکوٰۃ کی کوئی چیز تمھاری اپنی ملك میں تھی اس پر بھی زکوٰۃ واجب ہُوئی، جو روپے تم نے بغیر شوہر کے کہے بطور خود ان کے قرضہ میں دے دیا وہ تمھار ااحسان سمجھاجائے گا اس کا مطالبہ شوہرسے نہیں ہوسکتا بال بچّوں کا خرچ باپ کے ذمّہ ہے تمھارے ذمّہ نہیں ،زکوٰۃ دینے سے خرچ کی تکلیف نہ سمجھوں بلکہ اس کا نہ دینا ہی تکلیف کا باعث ہوتا ہے نحوست اور بے برکتی لاتا ہے اور زکوٰۃ دینے سے مال بڑھتا ہے اﷲتعالےٰ بر کت وفراغت دیتا ہے، قرآن مجید میں اﷲکا وعدہ ہے، اﷲتعالےٰ سچّا اور اس کا وعدہ سچّا،والسّلام۔
(۲)اگر روپیہ تم نے شوہر کو دیا کہ اس سے اپنا قرض ادا کرلو اور اُسے دے ڈالنا مقصود نہ تھا تو وہ روپیہ تمھارا شوہر پر قرض ہے۔
|
فی العقود الدریۃ عن لسان الحکام دفع الیہ دراھم فقال لہ انفقھا ففعل فھو قرض کما لو قال اصرفھا الٰی حوائجک۔[1] |
عقودالدریہ میں لسان الحکام سے ہے کہ اگر کسی کو یہ کہتے ہُوئے دراہم دئے گئے کہ تم انھیں خرچ کرو اب اس نے خرچ کرلیے تو یہ قرض ہے جیسا کہ کہا ہو کہ تُو اسے اپنی ضروریات میں خرچ کرے(ت) |
اس صورت میں تو وہی حکم ہے کہ اس کی زکوٰۃ تم پر سال بسال واجب جب تك نصاب باقی رہے، مگر یہ زکوٰۃ دینا اسی وقت لازم ہوگا جب شوہر سے بقدرلہ ؎ ۳/کے وصول پاؤ گی، اُس وقت اس زکوٰۃ میں سے ساڑھے چار آنے دینے واجب ہوں گے کچھ کوڑیاں کم یعنی ۴/ ۵-۱۹/۲۵پائی، اور اگر شوہر کو دے ڈالا یا بطورخود شوہر کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع