دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

نہ شوہر کا روز گار ٹھیك ہے اور قرضہ بدستور ہے، بینواتوجروا۔

الجواب :

اگر زیور تمھاری اجازت سے بیچ کر شوہر نے اپنی تجارت میں لگایا اگر چہ وُہ اجازت اسی مجبوری سے تھی کہ شوہر کی بیکاری ہے تو اس کی قیمت شوہر پر قرض رہی، اور اگر بے تمھاری اجازت کے بطور خود بیچ ڈالا اگر چہ تم نے سکوت کیا تو حکم غصب میں تھا بہر حال سال بسال اُس کی زکوۃ تم پر واجب ہوتی رہی اور واجب ہُوا کرگی جب تك نصاب باقی ہے مگر اس زکوٰۃ کا دینا تُم پر واجب نہ ہوگا ، جب تك شوہر اس میں سے بقدر گیارہ روپے سوا تین آنہ کچھ کوڑیاں کم کے تمھیں ادا نہ کرے یعنی لہ ؎ ۳/۲-۲/۵ پائی جس وقت اس قدر اس میں سے تمھارے قبضہ میں آئے گا اُس وقت اس مقداار کا چالیسوں حصّہ دینا واجب ہوگا اور اگر کچھ قبضہ میں نہ آئے گا تو اس زکوٰۃ کا اد اکرنا تو واجب نہ ہوگا،

قال الشامی فی مسئلۃالمغصوب قال والظاھر علی القول بالوجوب ان حکم الدین القوی اھ  ای فتجب عند قبض اربعین درھما۔[1]

مغصوب میں فرمایا کہ ظاہر وجوب کا قول ہی ہے کیونکہ یہی دین قوی کا حکم ہے اھ یعنی چالیس درہم کے قبض پر ایك درہم لازم۔ (ت)

ہاں اگر تم نے وہ زیور انھیں دے ہی دیا تھا اس کی قیمت کبھی لینے کا خیال نہ تھا تو تم پر اس کی زکوٰۃ واجب ہی نہیں کہ ایسی حالت میں تمھیں استحقاقِ واپسی نہ رہا جبکہ کسی قرینہ سے شوہرکو مالك کر دینا سمجھا گیا ہو، واﷲتعالیٰ اعلم۔

مسئلہ۶۸ :کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ کسی شخص کا روپیہ اگر قرض میں پھیلا ہوتو اس کی زکوٰۃ اس کے ذمّہ فرض ہے یا نہیں؟بینو اتوجروا

الجواب :

جو روپیہ قرض میں پھیلا ہے اس کی بھی زکوٰۃ لازم ہے مگر جب بقدر نصاب یا خمس نصاب وصول ہو ااُس وقت ادا واجب ہوگی جتنے برس گزرے ہوں سب کا حساب لگا کر۔ واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ ۶۹:                                ۸ شوال ۱۳۱۴ھ 

(۱)شوہر میرا قرضدار ہے اور میرے پاس زیور ہے زکوٰۃ کے لائق ، اور میرا شوہر کا معاملہ ایك ہے، اور میرے پاس جو کچھ روپیہ ہوا تو شوہر کے قبضہ میں دے دیا یہ سمجھ کر کہ میرا اور اُن کا معاملہ واحد ہے بلکہ شوہر کو معلوم بھی


 

 



[1] ردالمحتار    باب وجوب الزٰکوۃ فی دین المر صد    مصطفی البابی مصر        ۲/۳۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن