30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
(۱)مکانات پر زکوٰۃ نہیں اگر چہ پچاس کروڑ کے ہوں کرایہ سے جو سال تمام پر پس انداز ہوگااس پر زکوٰۃ آئے گی اگر خود یا اور مال سے مل کر قدر نصاب ہو ۔
(۲)برتن وغیرہ اسبابِ خانہ داری میں زکوٰۃ نہیں اگرچہ لاکھوں روپے کے ہوں ، زکوٰۃ صرف تین۳ چیزوں پر ہے:سونا ، چاندی کیسے ہی ہوں، پہننے کے ہوں یا برتنے کے ، سکّہ ہو یا ورق۔ دوسرے چرائی پر چھوٹے جانور۔ تیسرے تجارت کا مال۔ باقی کسی چیز پر نہیں۔ واﷲتعالیٰ اعلم
مسئلہ۶۵: ازبدایوں خانہ اسسٹنٹ کمشنر ۷ ربیع الاول شریف ۱۳۰۸ھ
ایك شخص کے پاس مال زکوٰۃ کے قابل ہے، اُس نے سال گزشتہ کے بعد یکمشت روپیہ مسلمان محتاج کو دیا لیکن اس نے زکوٰۃ کی نیت بر وقت دینے کے نہ کی، نہ اس کے دل میں خیال آیا کہ زکوٰۃ ادا کرتا ہوں، بعد کو خیال آیا ہو تو یہ دیاہوا روپیہ زکوٰۃ میں داخل ہُوا یا نہیں ؟بینوا توجروا
الجواب :
اگر یہ مال محتاج کو دیا خالص بہ نیتِ زکوٰۃ الگ رکھا تھا یعنی اس نیت سے جُدا کرکے رکھ چھوڑا کہ اسے زکوٰۃ میں دیں گے تو جس وقت اس میں سے محتاج کو دیا گیا زکوٰۃ ادا ہوگئی اگر چہ دیتے وقت زکوٰۃ کا خیال نہ آیا اور ایسا نہ تھا وُہ مال جب تك محتاج کے پاس موجود ہے اب اس میں زکوٰۃ کی نیّت کرلے صحیح ہوجائے گی، اور اگر اس کے پاس نہ رہا تو اب نہیں کرسکتا، یہ مال خیرات نفل میں گیا زکوٰۃ جُدا ادا کرے۔درمختار میں ہے:
|
شرط صحۃ ادا ئھانیۃ مقارنۃ للاداء ولوکانت المقارنۃ حکماکما لودفع بلانیۃ ثم نوی والمال قائم فی یداالفقیر اومقارنۃ بعزل ما وجب کلہ او بعضہ ولا یخرج عن العھدۃ بالعزل بل بالاداء للفقراء اھ [1]ملخصا وا ﷲتعالیٰ اعلم۔ |
صحت ادائیگی زکوٰۃ کے لیے ادا کے وقت نیت کا متصل ہونا ضروری ہے خواہ اتصال حکمی ہو، مثلًاکسی نے بلا نیت زکوٰۃ ادا کردی اور ابھی مال فقیر کے قبضہ میں ہو تو نیت کرلی یا کل یا بعض مال برائے زکوٰۃ جدا کرتے وقت نیت کرلی جائے ،باقی جدا کرنے سے ذمہ داری پُوری نہیں ہوتی بلکہ فقراء تك پہنچانے سے ہوگی اھ تلخیصًا واﷲتعالیٰ اعلم(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع