دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 10 | فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

book_icon
فتاویہ رضویہ جلد ۱۰

مگر یہ ضرور ہے کہ اگر تجارت میں نقصان ہو تو نقصان فقراء پر نہیں ڈال سکتا، اُن کو سال تمام پر پورے ہزار دینے لازم ہوں گے۔

(۳)ہاں اُسے زکوٰۃ دے سکتے ہیں اگر چہ اُس کی حاجت سکونت کا مکان ہزار روپے کا ہویا کرائے پر چلالے کہ مکان سے ہزار روپے سالانہ آتا ہواور اُس کا ضروری مصارف و نفقہ اہل و عیالل سے اتنا نہ بچتا ہو کہ وُہ اپنی حاجت اصلیہ سے فارغ ۵۶ روپے کا مالك ہو۔ عالمگیریہ میں ہے:

لوکان لہ حوانیت او دارغلۃ تساوی ثلاثۃ الاف درھم وغلتہا لا تکفی لقوتہ وقوت عیالہ یجوز صرف الزکوٰۃ الیہ فی قول محمد رحمہ اﷲتعالٰی ولو کان لہ ضیعۃ تساوی ثلٰثۃالاف ولا تخرج مایکفی لہ ولعیالہ اختلفوا فیہ قال محمد بن مقاتل یجوز لہ اخذالزکوٰۃ ھکذا فی فتاوی قاضیخان۔[1]واﷲتعالٰی اعلم۔

اگر کسی شخص کی دُکانیں اور کرایہ کی جگہ ہے جو تین ہزار دراہم کے مساوی ہیں لیکن کرایہ اس کےاور اس کے عیال کے لیے کافی نہیں تو امام محمد رحمہ اﷲتعالیٰ کے نزدیك اس پر زکوٰۃ خرچ کرنا جائز ہے،اور اگر اس کی زمین ہے جو تین ہزار کے مساوی ہے لیکن اس سے اتنی پیداوار نہیں ہوتی جو اُس کے اور اس کے اہل وعیال کے لیے کافی ہو تو اس بارے میں علماء کا اختلاف ہے محمد بن مقاتل کہتے ہیں کہ اس کے لیے زکوٰۃ لینا جائز ہے۔ اسی طرح فتاوٰی قاضی خاں میں ہے۔ واﷲتعالیٰ اعلم(ت)

مسئلہ ۶۳تا ۶۴:     مرسلہ محمد قاسم صاحب از مقام گونڈل علاقہ کا ٹھیارواڑ                  ۴ ذیقعدہ۱۳۳۳ھ

کیا فرماتے علمائے دین و شرع متین ذیل کے مسئلوں میں :

(۱)ایك شخص نے چالیس یا پچاس ہزار کے مکانات اپنی حاجات سے زیادہ صرف کرایہ وصول کرنے کی غرض سے خرید کیے، آیا اس صُورت میں حاجت سے زیادہ مکانات میں ان کی قیمت کے اوپر زکوٰۃ فرض ہے یا جو کرایہ آتا  ہے اس کے اوپر ہے ؟

(۲)جو صاحب مکان کی زینت کے لیے تانبے ، پیتل، چینی وغیرہ کے برتن خرید کرکے مکان کو سجاتا ہے اورکبھی وہ برتن استعمال میں بھی آتے ہیں اور کبھی نہیں بھی آتے ہیں، اس صورت میں کیا حکم ہے؟بینوا توجروا


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ         الباب السابع فی المصارف ، نورانی کتب خانہ پشاور       ۱/۱۸۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن